ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

تھائی لینڈ، امریکہ، آسٹریلیا میں کرونا سے پہلی ہلاکتیں، چین میں ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار کے قریب پہنچ گئی، ایک اور اہم ملک بھی زد میں آ گیا

datetime 1  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنکاک(این این آئی)تھائی لینڈ میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت سامنے آگئی جبکہ امریکا اور آسٹریلیا میں بھی کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق تھائی وزارتِ صحت نے تصدیق کی کہ کورونا وائرس میں مبتلا 35 سالہ تھالی لینڈ کے شہری کی موت واقع ہوگئی ہے۔تھائی وزارت صحت کا یہ بھی کہنا تھا کہ تھائی لینڈ میں اب تک کورونا وائرس کے 42 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے۔

ادھر چین میں کورونا وائرس سے مزید 35 نئی ہلاکتوں کے بعد اس وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 2 ہزار 870 ہو گئی۔ووہان شہر میں نومولود کورونا وائرس میں مبتلا ہو گیا، اس سے قبل بچے کی ماں کورونا وائرس کا شکار ہو گئی تھی۔نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق چین میں کورونا وائرس کے مزید 573 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مجموعی تعداد 79 ہزار 824 ہوگئی ہے۔چین میں وائرس سے متاثرہ متعدد افراد صحت یاب ہو کر گھروں کو لوٹ رہے ہیں اور اب صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد مریضوں کے مقابلے میں زیادہ ہو گئی ہے۔اس وقت چین کے اسپتالوں میں 35 ہزار 329 مریضوں کا علاج جاری ہے جبکہ صحت یابی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج ہونے والوں کی تعداد 41 ہزار 625 ہو گئی ہے۔چین کے علاوہ دنیا کے بیشتر ملک ایک کے بعد ایک کورونا وائرس کا شکار ہونے لگے ہیں، گزشتہ 9 دنوں میں 33 ملکوں میں کورونا وائرس کے پہلے پہلے کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔چین سمیت دنیا بھر میں وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 2 ہزار 976 ہوگئی ہے جبکہ چین کے علاوہ دیگر ملکوں میں اموات کی تعداد 106 ہے۔چین کے علاوہ دنیا کے دیگر ملکوں میں اس وقت کورونا وائرس کے 6 ہزار 676 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد چین سمیت دنیا بھر میں کیسز کی مجموعی تعداد 86 ہزار 500 ہوگئی ہے۔امریکا اور آسٹریلیا میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔ایکواڈور میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا، فرانس میں عوامی اجتماعات پر پابندی لگا دی گئی۔آسٹریلیا نے ایران سے آنے والے غیر ملکیوں پر ملک میں داخلے پر پابندی لگانے کا اعلان کر دیا۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…