پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

دہلی فسادات، مسلمان پڑوسیوں نے ہندو دلہن کی شادی بچالی ،جس وقت پھیرے ہو رہے تھے، دلہن کے مسلمان پڑوسی گھر کے باہر پہرا دیئے کھڑے رہے

datetime 29  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں ہونے والے فسادات کے دوران مسلمان پڑوسیوں نے ہندو دلہن کی شادی رکنے سے بچالی اور با حفاظت دلہن کو رخصت کروا دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق، دہلی کے مسلم اکثریت والے ضلع چاند باغ میں ساویتری پرساد نامی ہندو لڑکی کی شادی ہونی تھی۔

لیکن دہلی میں جاری فسادا ت کی وجہ سے یہ شادی ہونا ناممکن نظر آرہا تھا۔23 سالہ ساویتری پرساد نے بتایا کہ شادی سے ایک دن پہلے تک اْس کے علاقے میں حملہ آوروں کی طرف سے جلائو گیھرائو ہو رہا تھا جس کو دیکھ کر لگ رہا تھا کہ اْس کی شادی نہیں ہو سکے گی۔ساویتری نے بتایا کہ شادی سے ایک دن پہلے اْس نے اپنے ہاتھوں پر اِس اْمید سے مہندی لگائی کہ شاید کل حالات بہتر ہوجائیں گے اور اْس کی شادی خیریت سے ہوجائے گی۔ہندو دلہن نے بتایا کہ جب رات تک حالات بہتر نہ ہوئے تو اْس کے والد نے دولہے والوں سے کہا کہ یہاں بہت خطرہ ہے اِس لیے منگل کو شادی نہیں ہوسکے گی۔ہندو دلہن نے بتایا کہ یہ سْن کر وہ بہت روئی کہ اْس کی شادی دہلی فسادات کی نذر ہوگئی ہے۔ ساویتری نے بتایا کہ جب اْس کے مسلمان پڑوسیوں کو یہ معلوم ہوا تو اْنہوں نے میرے والد سے کہا کہ آپ شادی منسوخ نہیں کریں، ہم اپنی بہن کی حفاظت کریں گے اور شادی منگل کو ہی ہوگی۔ساویتری نے بتایا کہ میرے مسلمان بھائیوں نے میری حفاظت کی اور میری شادی منگل کے دن ہی کروائی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جس وقت پھیرے ہو رہے تھے، دلہن کے مسلمان پڑوسی گھر کے باہر پہرا دیئے کھڑے رہے اور دلہا دْلہن اور اْس کے گھر والوں کی حفاظت کرتے رہے۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…