جمعہ‬‮ ، 05 ستمبر‬‮ 2025 

کرونا وائرس، روس کا ایرانیوں کے لیے ویزے بند کرنے کا اعلان

datetime 27  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو(این این آئی)روس نے ایران میں مہلک وائرس کرونا پھیلنے کے بعد اس کے شہریوں کو آج(جمعہ 28 فروری) سے ویزے جاری نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی حکام نے اب تک ملک میں کرونا وائرس سے متاثرہ صرف دو مریضوں کی اطلاع دی ہے۔روس نے یکم اپریل تک کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے بعض پابندیاں بھی عاید کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ یکم مارچ سے روس اور جنوبی کوریا کے درمیان

بعض پروازیں معطل کی جارہی ہیں۔واضح رہے کہ چین کے وسطی شہر ووہان میں یہ مہلک وائرس دسمبر کے آخر میں نمودار ہوا تھا اور اس نے چند ہی ہفتوں میں ہزاروں افراد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔اب تک چین اور دنیا بھرمیں اس وائرس سے 2700 افراد مارے جاچکے ہیں اور 80 ہزار سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں۔ اس مہلک وائرس کے وبائی شکل اختیار کرنے کے بعد بہت سے ممالک نے چین میں اپنی پروازیں کی آمد ورفت معطل یا منسوخ کردی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…