بیجنگ (این این آئی) چین میں کورونا وائرس کے پیشِ نظر پہلی بار ایسے این 95 ماسک تیار کیے گئے ہیں جس کی نینو ٹیکنالوجی کی وجہ سے اسے بار بار استعمال کیا جا سکتا ہے۔چینی میڈیا کے مطابق یہ دوبارہ قابلِ استعمال ماسک چین کے شہر شنگھائی کی ایک کمپنی کی جانب سے بنائے گئے ہیں۔کمپنی کے مطابق اگر ان ماسک کو احتیاط سے استعمال کیا جائے تو یہ 20 مرتبہ
استعمال کیے جا سکتے ہیں۔شنگھائی کی کمپنی کی جانب سے بنائے جانے والے ماسک اب روزانہ کی بنیاد پر تقریباً 10 ہزار کی تعداد میں بنائے جا رہے ہیں۔کمپنی کے مطابق س ماسک کو پانی میں ابال کر، الکوحل یا چینی ڈِس انفیکٹنٹ (جراثیم ختم کرنے والا کیمیلک) جس کا نام ’84‘ ہے، کے ذریعے دوبارہ استعمال کے قابل اور جراثیم سے پاک کیا جا سکتا ہے۔