جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

امریکا، چین اور روس دنیا کو مزید خطرناک بنا رہے ہیں، جرمن صدر کا لزام

datetime 15  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میونخ (این این آئی)جرمنی کے صدر نے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ پر بالواسطہ تنقید کرتے ہوئے واشنگٹن، چین اور روس پر عالمی عدم اعتماد عدم تحفظ کا الزام عائد کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سالانہ میونخ سیکیورٹی کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے جرمنی کے صدر فرینک والٹر اسٹین میئر نے عالمی امور میں تینوں بڑی طاقتوں کے کردار پر تنقید کی اور ڈونلڈ ٹرمپ کا نام لیے

بغیر ان کے ‘امریکا کو دوبارہ عظیم’ بنانے کے عزم کا معاملہ اٹھایا۔انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ دوبارہ عظیم کیسے بنائیں گے اپنے پڑوسیوں اور اتحادیوں کی قیمت پر۔سابق سوشل ڈیموکریٹ وزیر خارجہ نے ایک بار پھر جرمن رہنماؤں کی عالمی امور میں برلن کے مزید کردار ادا کرنے کی بات کو دہراتے ہوئے کہا کہ ہم ایسا کرنے کے لیے تیار ہیں تاہم روس، چین اور امریکا کی خارجہ پالیسیوں کی طرز پر نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ روس نے ملٹری فورس بنائی اور ایک بار پھر سیاست کے لیے سرحدوں کو پرتشدد طور پر براعظم یورپ میں منتقل کیا۔چین سے متعلق جرمن صدر نے کہاکہ بیجنگ نے بین الاقوامی قانون کے صرف مخصوص حصے کو قبول کیا جہاں وہ اپنے مفادات کا تحفظ نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا کہ ایک اور قریبی اتحادی امریکا نے موجود انتظامیہ کے تحت خود ہی عالمی برادری کے خیال کو مسترد کیا جس کا نتیجہ یہ ہے کہ عدم اعتماد میں اضافہ ہوا، اسلحے کی دوڑ میں تیزی آئی اور سلامتی کو نقصان پہنچا۔ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ یورپ کی سیکیورٹی اور نہ جانتے ہوئے بھی کہ امریکی مفادات یورپ سے ایشیا کی طرف منتقل ہورہے ہیں، واشنگٹن سے اتحاد قائم رکھنے کے لیے جرمنی کو اپنے دفاعی اخراجات بڑھانے چاہیے۔انہوں نے روس کے حوالے سے ایسی یورپی پالیسی قائم کرنے کا بھی مطالبہ کیا جس صرف بیانات کی مذمت اور پابندیوں تک محدود نہ ہو۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…