منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

امریکی مفادات کو دھچکا، ایک اہم ملک نے امریکہ سے دفاعی معاہدہ ختم کر دیا، امریکہ کا شدید ردعمل

datetime 13  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منیلا(این این آئی)فلپائن کی حکومت نے امریکا سے دفاعی معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کردیا جس کے نتیجے میں خطے میں امریکی مفادات کو دھچکا لگا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلپائن کے صدر روڈریگو دوتیرتے نے امریکا سے دو عشرے پرانا دفاعی معاہدہ وزیٹنگ فورسز ایگریمنٹ (وی ایف اے) ختم کردیا۔

معاہدے کے تحت فلپائن میں امریکی فوجی اڈوں پر تعینات امریکی فوجیوں کو فلپائن کے قوانین سے استثنیٰ حاصل ہوتا ہے جبکہ وہ ویزا اور پاسپورٹ کے بغیر بھی فلپائن آجاسکتے ہیں۔فلپائن کے وزیر خارجہ ٹیوڈورو لوکسین نے بتایا کہ دارالحکومت منیلا میں امریکی سفارت خانے کو معاہدہ ختم کرنے کا نوٹس بھجوادیا گیا ہے جس کے بعد 180 روز کے اندر یہ معاہدہ ختم ہوجائے گا۔صدارتی ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ فلپائن دیگر ممالک سے اپنے تعلقات استوار کرنے میں مزید آزادی چاہتا ہے اور صدر روڈریگو دوتیرتے اس معاہدے کی دوبارہ بحالی کی امریکی کوششوں کی پذیرائی نہیں کریں گے اور نہ ہی وہ امریکا کے سرکاری دورے کی دعوت قبول کریں گے۔امریکی وزیر خارجہ مارک ایسپر نے فلپائن کے اس اقدام کو خطرناک فیصلہ اور غلط سمت میں اٹھایا گیا قدم قرار دیا کیونکہ یہ کام ایسے وقت کیا گیا ہے جب امریکا اور اس کے اتحادی ایشیا میں چین پر بین الاقوامی اصولوں کی پاسداری کے لیے دباؤ بڑھا رہے ہیں۔فلپائن نے یہ فیصلہ اس لیے اٹھایا کیونکہ امریکا نے حال ہی میں فلپائن کے سابق پولیس چیف کا ویزا منسوخ کردیا تھا کیونکہ اس افسر نے ملک میں منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن میں بڑے پیمانے پر لوگوں کو ہلاک کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…