منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مسلم دشمنی میں بھارت کا ایک اور اقدام برقعے پر پابندی کا مطالبہ کر دیا گیا

datetime 10  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست اترپردیش کے وزیر راگو راج سنگھ نے کہا ہے کہ  بھارت میں برقعے پر پابندی لگائی جائے،دہشت گرد اپنی شناخت چھپانے کے لیے برقعے کو ایک آلے کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق ریاست اترپردیش کے وزیر راگو راج سنگھ نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت میں برقع پہننے پر پابندی عائد کی جائے۔

بھارتی وزیر گوراج سنگھ نے اپنے مطالبے میں یہ الزام بھی لگایا کہ  دہشت گرد اپنی شناخت چھپانے کے لیے برقعے کو ایک آلے کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ انہوں نے  کہا کہ دہشت گرد برقع پہن کر باآسانی ہمارے ملک میں گھس سکتے ہیں اور بھارت کو نقصان پہنچا سکتے ہیں، اِس لیے میں ایک بار پھر مودی سرکار سے اپیل کروں گا کہ بھارت میں برقع پہننے پر پابندی عائد کی جائے۔انہوں نے کہا کہ جس طرح گذشتہ سال سری لنکا میں برقع پہننے پر پابندی عائد کی گئی تھی اِسی طرح بھارت میں بھی برقع پہننے پر پابندی لگانی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ برقع پہننے کا نظام عرب ممالک سے آیا ہے اور میں بھارتی شہریوں سے کہتا ہوں کہ متحد ہوجائیں اور برقع پر پابندی لگانے پر آواز اٹھائیں تاکہ ہمارا بھارت دہشت گردوں سے محفوظ رہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…