منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

کانگریس رہنما سلمان خورشید نے بھی بھارت میں آزادی کا نعرہ لگا دیا ، چھوٹے بچے کیساتھ آزادی کے نعرے لگانے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی

datetime 10  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کے سینئر رہنما سلمان خورشید نے بھارت میں جاری متنازع شہریت قانون کے خلاف احتجاج کے دوران ایک چھوٹے بچے کے ساتھ بھارت میں آزادی کے نعرے لگادیے جس کی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی۔

بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارت کی جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کے احاطے میں متنازع شہریت قانون کے خلاف احتجاج کے دوران ایک ویڈیو منظرِ عام پر آئی جس میں ایک چھوٹا بچہ بھارت میں آزادی کے نعرے لگا رہا ہے اور بھارتی کانگریس کے سینئر رہنما سلمان خورشید بھی اْس بچے کے ساتھ آزادی کے نعرے لگاتے نظر آرہے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق، منظرِ عام پر آنے والی ویڈیو میں وہ چھوٹا بچہ بڑے ہی پْر جوش انداز میں سوال کرتا ہے اور سلمان خورشید اْس بچے کے سوالوں کے جواب دیتے نظر آرہے ہیں،بچہ، ہم کیا چاہتے؟سلمان خورشید، آزادی،بچہ، زور سے بولو،سلمان خورشید، آزادی،بچہ، تْم جیل میں ڈالو،سلمان خورشید، آزادی،بچہ، تْم گولی مارو،سلمان خورشید، آزادی،بچہ:، تْم کیسے نہ دوگے؟سلمان خورشید،آزادی،بچہ، ہم چھین کر لیں گے،سلمان خورشید، آزادی،بچہ، تْم کچھ بھی کرلو،سلمان خورشید، آزادی،بچہ، انقلاب، انقلاب، انقلاب، انقلاب،سلمان خورشید، زندہ باد، زندہ باد، زندہ باد، زندہ باداِس کے بعد انہوں نے بچے کے ساتھ مل کرفیض احمد فیض کی نظم سرفروشی کی تمنا بھی پڑھی۔بچہ، سرفروشی کی تمنا، اب ہمارے دل میں ہے،سلمان خورشید،دیکھنا ہے زور کتنا بازوئے قاتل میں ہے،بچہ ،وقت آنے دے بتادیں گے، تجھے اے آسماں،سلمان خورشید، ہم ابھی سے کیا بتائیں، کیا ہمارے دل میں ہے،یہ نظم پڑھنے کے بعد بچے نے زور سے نعرہ لگایا کہ آواز دو، جس پر سلمان خوریشد اور دیگر لوگوں نے کہا کہ ہم ایک ہیں۔اْس کے بعد بچے نے کہا کہ لگادیں گے اور پھر سلمان خورشید نے کہا کہ جیتیں گے۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…