منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

ایران کو شدید دھچکا،بڑی ناکامی کا منہ دیکھنا پڑ گیا

datetime 10  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(این این آئی)ایران کی راکٹ کے ذریعے سیٹلائٹ کو مدار میں بھیجنے کی ایک اور کوشش ناکام ہوگئی ہے۔یہ ایران کے خلائی پروگرام کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے۔اس کے بارے میں امریکا کا دعویٰ ہے کہ ایران اس کے ذریعے اپنے بیلسٹک میزائل پروگرام کو ترقی دینا چاہتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایرانی دارالحکومت تہران سے قریباً 230 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع صوبہ سمنان میں امام خمینی خلائی پورٹ سے اس سیٹلائٹ کوچھوڑا گیا تھا۔

ایران کے سرکاری ٹی وی نے اطلاع دی کہ سمورگ ( فونیکس) راکٹ اپنی کم رفتار کی وجہ سے ظفر1مواصلاتی سیّارے کو مدار میں بھیجنے میں ناکام رہا ہے۔ایران نے 1979ء میں برپاشدہ انقلاب کی سالگرہ تقریبات کے موقع پر اس سیارے کو خلا میں بھیجنے کی منصوبہ بندی کی تھی۔ واضح رہے کہ ایران ہر سال ان ہی دنوں میں معمول کے مطابق اپنی مسلح افواج کی ٹیکنالوجی کے شعبے میں کامیابیوں، اپنے خلائی پروگرام اور جوہری سرگرمیوں کے بارے میں اطلاعات فراہم کرتا رہتا ہے۔‎

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…