منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

پہلی بار میرے دل سے امریکی فوجی ہونے کا جذبہ دم توڑ گیا

datetime 10  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دھواں ختم ہوا تو دیکھا کہ ایک شخص اپنی حملے کی نظر ہونےوالی ٹانگ کو گھسیٹ رہا اور رینگ رینگ کر دم توڑ گیا ۔ امریکی سابق ڈرون آپریٹر برانڈن برینٹ نے امریکا افغانستان جنگ بندی سے متعلق انٹریو میں بتایا کہ یہ سب دیکھنے کے بعد میرے اندر فوجی جذبہ ختم ہو گیا اور میں بھول چکا تھا کہ میں فوج میں کیوں بھرتی ہوا تھا ۔ اس نے بتایا کہ دھواں ختم ہوا تو دیکھا کہ

ایک شخص اپنی زخمی ٹانگ گھسیٹ رہا ہے جو ڈرون حملے میں ناکارہ ہو چکی تھی وہ زمین پر رینگ رینگ کر مر گیا ۔ ان تمام واقعات کو جب بھی یاد کرتا ہوں شدید ذہنی دبائوں کا شکار ہو جاتا ہوں ، امریکی فوج نازیوں سے بھی بدترین طریقے سے اپنا کام کر رہی ہے ۔ جس کو میں نے امریکہ اور افغانستان کے درمیان لڑائی میں دیکھا کہ کس طرح امریکی فوج نے ظلم کی انتہا تک پہنچ کر لوگوں کو کس اذیت ناک موت سے مارا گیا ۔سابق ڈرون آپریٹر کا نے بتایا کہ مجھے کہا گیا کہ ایک کتے کو مارنا ہے جب میں نے نشانہ بنایا تو پتہ چلا وہ کتا نہیں بلکہ افغان بچہ تھا ۔ امریکی فوج کے ایک سابق ڈرون آپریٹر نے ایک انٹرویو میں انکشاف کرتے ہوئے امریکی فوج کا چہرہ بے نقاب کر دیا ۔ ڈرون آپریٹر کا کہنا تھاکہ امریکی فوج نازیوں سے بھی بدتر طریقے سے کام کرتی ہے ۔ نازیوں کا حوالہ دیتے ہوئے اس کا کہنا تھا کہ امریکی فوج نے ان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے ، ظلم کے معاملے میں یہ لوگ بدتر مقام سے بھی آگے نکل گئے ہیں ۔ اپنے کام کے حوالے سے برانڈن برینٹ کا کہنا تھا کہ میرے لیے وہ وقت کسی شدید ذہنی جھٹکے سے کم نہیں تھا کہ جب میں نے ایک افغان بچے کو مارا تھا ۔ واقعہ سے متعلق بیان کرتے ہوئے سابق امریکی ڈرون آپریٹر کا کہنا تھا کہ مجھے کہا گیا کہ افغانستان میں ایک کتا ہے اس پر حملہ کرنا ہے جب میں نے حملہ کیلئے نشانہ بنایا تو وہ کتا نہیں بلکہ ایک معصوم افغان بچہ تھا۔ جس پر میں نے سینئر سے کہا کہ یہ ایک معصوم بچا ہے جبکہ مجھے جواب ملے کہ مارو اسے یہ ایک کتا ہی ہے ۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…