منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

انسانی ہمدردری کی اعلیٰ مثال قائم ! ابوظہبی میں مقیم پاکستانی نے بھارتی کارکن کی لاش واپس بھارت بھجوا دی،بیوہ کیلئے ہزاروں درہم بھی دئیے

datetime 10  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی شہری نے ایک بھارتی شہری کی لاش بھارت بھجوا کر لوگوں کے دل جیت لیے ۔ خلیج ٹائمز کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر اعظم گڑھ سے تعلق رکھنے والا 34 سالہ چندریکا 16 جنوری کو ابو ظہبی میں دل کے دورے کے باعث انتقال کر گیا تھا۔

اس کی لاش مقامی ہسپتال میں 10 روز تک پڑی رہی کیونکہ کسی کی جانب سے لاش وطن واپس بھجوانے کا خرچہ نہیں اٹھایا جا رہا تھا۔ جب یہ بات 52 سال کے پاکستانی احمد کو پتا چلی توانسانی ہمدردی کے تحت اس نے یہ نیک کام کرنے کی نیت بنا لی۔ احمد نے نہ صرف بھارتی سفارت خانے سے رابطہ کرکے چندریکا کی باقیات واپس بھجوانے کیلئے کوششیں کیں بلکہ اخراجات بھی برداشت کیے۔رحم دل احمد نے اپنی جیب سے 4200 درہم ادا کرکے لاش بھارت بھجوائی اور یہی نہیں بلکہ اس کی سوگوار بیوہ کو 2000 درہم بھی دیے۔احمد العین میں لکڑی کا بزنس کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے کوئی انوکھا کام نہیں کیا، مسلم ہونے کی حیثیت سے انسانیت کا فرض ادا کیا ہے۔ ان کا تعلق پشاور سے ہے۔احمد نے بتایا کہ انہیں 15 روز قبل پاکستان واپس آنا تھا لیکن کام کی وجہ سے انہیں ابو ظہبی میں ایک تعمیراتی کمپنی کا دورہ کرنا پڑا جہاں انہیں معلوم ہوا کہ ان کے ایک اسٹاف ممبر کا انتقال ہو چکا ہے جس کی لاش مقامی ہسپتال میں موجود ہے جسے تاحال وطن واپس نہیں بھیجا جا سکا۔ جس کے بعد انہوں نے بھارتی سفارت خانے سے رابطہ کیا اور انتظامات کیے۔سوشل میڈیا صارفین نے ان کے اس اقدام کو خوب سراہا ۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…