منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

سکھوں کے مقدس مقام گولڈن ٹیمپل میں ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے پرپابندی ایسا کیوں کیا گیا؟شرومنی کمیٹی کا ردعمل سامنے آگیا

datetime 9  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امرتسر(این این آئی) سکھوں کی سب سے بڑی نمائندہ جماعت شرومنی گوردوارہ پربندھک کمیٹی نے بھارت میں سکھوں کے سب سے مقدس مقام گولڈن ٹیمپل ہرمندرصاحب میں ٹک ٹاک ویڈیوزبنانے پرپابندی لگادی ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق شرومنی کمیٹی کے مطابق دنیابھرسے سکھوں کے علاوہ مختلف مذاہب کے لوگ گولڈن ٹیمپل ہرمندرصاحب آتے ہیں اور یہاں یادگار کے طورپراپنی ویڈیوز

اورتصاویربنواتے ہیں۔ اس پرکبھی بھی پابندی نہیں لگائی گئی تھی تاہم اب کچھ عرصہ سے نوجوان لڑکے، لڑکیاں اس مقدس مقام پرآکر مزاحیہ اندازمیں ٹک ٹاک ویڈیوبناتے ہیں جو اس جگہ کی بے حرمتی کے مترادف ہے۔اس حوالے سے دنیابھرسے سکھ کمیونٹی کی طرف سے شکایات آرہی تھیں۔ اس وجہ سے گولڈن ٹیمپل میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر پابندی لگائی گئی ہے۔گولڈن ٹیمپل کے مینیجرسردار راجیندرسنگھ روبی نے بتایا کہ ہرمندرصاحب میں فوٹوگرافی اور ویڈیو بنانے پرپابندی نہیں لگائی گئی ہے تاہم ٹک ٹاک اورفنی ویڈیوزبنانے پرپابندی ہوگی اس کی اجازت نہیں دی جائے گی۔اس حوالے سے سیکیورٹی عملے کوالرٹ کردیاگیاہے جبکہ گولڈن ٹیمپل میں کئی ایک مقامات پرنوٹس بھی لگادیئے گئے ہیں، جس میں کہاگیاہے کہ شری ہرمندرصاحب ایک مقدس استھان ہے یہاں ادب واحترام کے تقاضوں کوملحوظ خاطررکھاجائے۔شرومنی کمیٹی کے ذرائع کے مطابق کمیٹی کی طرف سے دنیابھرمیں موجود گوردواروں میں ٹک ٹاک ویڈیوبنانے پر پابندی کی سفارش بھی کی جاسکتی ہے۔‎

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…