منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دہلی انتخابات میں مودی کی جماعت کو بدترین شکست کا سامنا ،عام آدمی پارٹی نے 70میں سے کتنی سیٹیں جیت لیں؟مودی حواس باختہ

datetime 9  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں اہم ریاستی انتخابات کے ایگزٹ پول نتیجے میں کہاگیاہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کی ہندو قوم پرست جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کو دارالحکومت نئی دہلی میں عام آدمی پارٹی (اے اے پی)کے ہاتھوں بدترین شکست کا سامنا ہے۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد سامنے آنے والے ایگزٹ پول کے نتائج میں بی جے پی کو اروند کیجروال کی جماعت سے شکست ہوئی ۔نئی دہلی کے ایگزٹ پول کے نتیجے کے مطابق عام آدمی پارٹی کو 70 میں سے 52 نشستوں میں کامیابی حاصل ہوئی ۔نئی دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سیسودیا نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہم بھاری مارجن سے جیت رہے ہیں۔دوسری جانب بی جے پی کے سربراہ اور وزیر داخلہ امیت شاہ نے اراکین کا اجلاس بھی طلب کرلیا ہے جبکہ انہوں نے انتخابات کے لیے بھرپور مہم چلائی تھی۔رپورٹس کے مطابق سخت سیکیورٹی میں ہوئے انتخابات میں نئی دہلی کے پولنگ اسٹیشنز کے سامنے ووٹرز کی لمبی قطاریں تھیں جو ووٹ ڈالنے کے لیے انتظار میں کھڑے تھے۔خیال رہے کہ بی جے پی کے رہنماوں نے انتخابی مہم کے دوران متنازع شہریت بل کے خلاف احتجاج کرنے والے مسلمانوں کی حمایت کرنے والے اپوزیشن کے اراکین پر سخت تنقید کی تھی لیکن وہ 2015 سے دہلی میں حکومت کرنے والی کیجروال کی جماعت کو شکست دینے میں ناکام رہے۔عام آدمی پارٹی نے 2015 میں دہلی اسمبلی کی 70 میں 67 نشستوں میں کامیابی حاصل کی تھی جو ایک ریکارڈ ہے اور مہم کے دوران کیجروال نے بجلی، پانی اور صحت سمیت عوامی مسائل کو موضوع بنایا۔بی جے پی کا دعوی تھا کہ دہلی کا انتخاب متنازع شہریت قانون کے خلاف احتجاج کرنے والی مسلمان خواتین کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہوگا جہاں خواتین شاہین باغ میں 15 دسمبر سے اس قانون کے خلاف احتجاج کررہی ہیں۔بھارت کی حکمران جماعت نے مہم میں ووٹرز سے کہا تھا کہ اگر وہ شاہین باغ کے احتجاج کو ختم کرنا چاہتے ہیں تو بی جے پی کو ووٹ دے کر کامیاب بنائیں۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…