بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

آیت اللہ علی خامنہ ای کا استعفیٰ مانگنا جرم بن گیا، ایرانی دو شیزہ کوسخت ترین سزا سنا دی گئی

datetime 9  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (این این آئی)ایران کی ایک عدالت نے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کا استعفا مانگنے والی ایک متحرک خاتون سماجی کارکن کو چھ سال قید کی سزا کا حکم دیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ایرانی عدالت نے ایک خاتون سماجی کارکن نرگس منصوری کو خامنہ ای کا استعفی طلب کرنے کی پاداش میں چھ سال قید کی سزا کا حکم دیا۔ نرگس نے چند ماہ ماہ قبل ایران کے رہبر اعلی آیت اللہ علی خامنہ ای سے استعفا دینے

کا مطالبہ کیا تھا۔عدالت نے نرگس منصوری کو چھ سال قید کی سزا سنانے کے ساتھ اس پر سیاسی اور سماجی سرگرمیوں میں حصہ لینے پربھی پابندی عاید کردی ۔خیال رہے کہ نرگس منصوری ان 14 ایرانی سماجی کارکنوں میں شامل ہیں جنہوں نے چھ اگست 2019 کو ایک پیٹیشن پر دستخط کیے تھے جس میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای سے استعفا دینے اور ملک کے لیے نیا قانون تیار کرنے کامطالبہ کیاتھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…