اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) 92 سالہ بلجیئم جارجیٹی کی بوڑھی خاتون نے اپنے مسلمان پڑوس سے متاثر ہو کر اسلام قبول کر لیا۔ پچھلے پچاس سال سے محمد اس کا پڑوسی تھا، اپنے خاوند کی وفات کے بعد وہ محمد کے خاندان میں شامل ہو گئیں اور ان کے ساتھ ہی رہنے لگیں، محمد کا ایک بیٹا اور دو بیٹیاں ہیں۔ محمد کو اپنی ماں کے بعد جارجیٹ کی صورت میں نئی ماں کا چہرہ مل گیا۔ جارجیٹ کا کہناہے کہ وہ ان کے ساتھ رہتے ہوئے اسلام کی جانب ان کا لگاؤ بڑھنے لگا۔ انہوں نے کہاکہ مجھے اچھا لگتا تھا کہ وہ ایک دوسرے کا خیال کرتے تھے۔ جارجیٹ کی ایک بیٹی ہے
جو کبھی اسے فون تک نہیں کرتی لیکن اس مسلم کنبہ نے اس کا بالکل اپنی والدہ کی طرح خیال رکھا۔ بلجیئم خاتون نے رمضان میں محمد کے خاندان کے ساتھ مراکش کا دورہ کیا، خاتون نے کہا کہ میں نے لوگوں کو روزہ رکھتے ہوئے دیکھا روزے کی برکات دیکھیں تو مجھے حیرت ہوئی کہ زندگی میں مجھے اسلام اتنی دیر سے ملا ہے لیکن وہ شکر گزار ہیں کہ اسے اپنی زندگی میں ہی اسلام قبول کرنے کا موقع ملا۔ وہ محمد اور اس کے خاندان کے ساتھ برسلز کی مسجد میں گئیں اور وہاں پر اسلام قبول کر لیا اور اپنا نام بدل کر نور اسلام رکھ لیا۔