ہفتہ‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2025 

چین میں کرونا وائرس کی وباء تیزی سے پھیلنے لگی، دوسرے ممالک سے بڑی اپیل کر دی گئی

datetime 7  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(این این آئی)چین میں حکام نے کورونا وائرس کی وبا بڑے پیمانے پر پھیلنے کے بعد دوسرے ممالک سے چہرے کو ڈھانپنے کے لیے ماسک مہیا کرنے کی اپیل کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس صوبے میں صرف میڈیکل سٹاف کے لیے پانچ لاکھ تک ماسک درکار ہیں۔ ڈاکٹروں کے مشورے کے مطابق اس ماسک کو باقاعدگی سے تبدیل کرنے کی بھی ضرورت ہے یعنی طبی عملے کے لیے دن میں تقریباً چار مرتبہ ایسا کرنا ضروری ہے۔ اس طرح مجموعی طور پر طبی عملے کو ایک دن میں 40 لاکھ تک ماسک درکار ہیں۔

چین میں پبلک ٹرانسپورٹ میں کام کرنے والے عملے کے پانچ لاکھ ارکان کو ماسک استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،یہ اطلاعات بھی ہیں کہ بعض دکانداروں اور تاجروں نے اپنے گاہکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ان کی دکان میں ماسک پہن کر آئیں،عام حالات میں چین میں ہر روز تقریباً دو کروڑ ماسک بنائے جاتے ہیں۔ جو کہ دنیا بھر میں بنائے جانے والے ماسک کا لگ بھگ نصف ہے۔چین کی وزارت صنعت کے اعداد و شمار کے مطابق میں اس وقت روزانہ اعلیٰ معیار کے چھ لاکھ ماسک تیار کیے جا رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…