پیر‬‮ ، 17 مارچ‬‮ 2025 

خلیجی ممالک میں 75فی صد ملازمین روبوٹ ٹیکنالوجی سے خوف زدہ لیکن کیوں ؟جان کر آپ کو بھی ان سے ہمدردی ہوگی

datetime 6  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)بین الاقوامی فرموں کے نیٹ ورک پی ڈبلیو سی نے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور روزگار کے مواقع پر اس کے اثرات کے حوالے سے ایک سروے کرایا ہے۔اس میں ڈیجیٹل انقلاب اور مطلوبہ مہارتوں کے حوالے سے ملازمین کی آراء کے بارے میں معلوم کیا گیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اس سروے میں دنیا بھر سے 22 ہزار افراد کو شامل کیا گیا تھا۔ ان میں 2000 افراد کا تعلق مشرق اوسط کے ممالک سے ہے۔رپورٹ کے مطابق روبوٹس اور ڈیجیٹل تبدیلی نے بہت سے لوگوں کو اس خوف میں مبتلا کر دیا ہے کہ وہ اپنی ملازمتوں سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے جبکہ ایسے افراد کی تعداد بہت تھوڑی ہے جو یہ جانتے ہیں کہ روزگار کی منڈی میں جدید ترقی اور نت نئی ایجادات کے ساتھ ہم آہنگ ہونے کے لیے انھیں کیا کرنا چاہیے۔سروے کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ خلیجی ممالک میں کام کرنے والے 75فی صد افراد کے نزدیک روبوٹ ان کی ملازمتوں پر قبضہ جمالیں گے۔ خلیج میں صرف دو فی صدشرکاء اپنے روزانہ کے کام میں جدید ٹیکنالوجی کے اثرات کے حوالے سے مثبت رجحان کے حامل ہیں۔خلیجی ممالک سے تعلق رکھنے والے سروے کے 86فی صد شرکاء کے خیال میں ٹیکنالوجی مستقبل میں ملازمتوں کے مواقع بہتر بنانے میں کردار ادا کرے گی۔اسی طرح 96فی صد ملازمین مستقبل میں اپنی ملازمتوں کے مواقع بہتر بنانے کے لیے نئی مہارتیں سیکھنے کے خواہش مند ہیں۔ سروے نتائج کے مطابق اپنے اداروں کی معاونت سے نئی مہارتیں سیکھنے والے ملازمین کا تناسب صرف 23فی صد ہے۔سروے میں یہ بات نمایاں رہی کہ نئی ٹیکنالوجی کے حوالے سے خواتین میں مردوں سے زیادہ تشویش پائی گئی ہے۔ خلیجی ممالک میں 63فی صد خواتین جدید ٹیکنالوجی سے خوف محسوس کرتی ہیں۔ اس کے مقابلے میں مردوں میں یہ تناسب 35فی صد ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…