واشنگٹن(این این آئی)غیر ملکی بلاگر سنتھیا ڈان رچی نے یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر سوشل میڈیا صارفین سے پوچھا ہے کہ میرے ساتھ کشمیریوں کی حمایت میں کون آئے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر غیر ملکی بلاگر سنتھیا ڈان رچی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کی
جانب سے گزشتہ ماہ 24 جنوری کو کیا جانے والا ایک ٹوئٹ شیئر کیا۔وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ 5 فروری کو تمام اندرونی اور بیرونی ممالک میں مقیم پاکستانی 8 لاکھ کشمیریوں کی حمایت میں آئیں جن کو مودی سرکار نے گزشتہ 6 ماہ سے بھارتی فوجیوں کے گھیرے میں رکھا ہوا ہے۔سنتھیا ڈان رچی نے عمران خان کا یہ ٹوئٹ ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میں کشمیریوں کی حمایت میں نکل آئی ہوں۔غیر ملکی بلاگر نے سوشل میڈیا صارفین سے پوچھا کہ آپ میں سے کتنے لوگ میرے ساتھ شامل ہوں گے؟سنتھیا ڈان رچی نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ KashmirSolidarityDay بھی استعمال کیا۔غیر ملکی بلاگر نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ کشمیریوں سے وعدہ کرتی ہوں کہ میں کشمیریوں کی کہانی دْنیا کو سْنانے میں اْن کی مدد کروں گی۔اْنہوں نے لکھا کہ اِس میں وقت لگے گا، مجھے اْمید ہے کہ کشمیری عوام کے حقیقی دوست اِس میں ضرور اکھٹے ہوں گے تاکہ ہم کشمیریت کی اپنے انداز میں مدد کریں۔