منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

لندن میں لوگوں پر چاقو سے حملہ کرنیوالا کون نکلا؟ شناخت ہوگئی

datetime 3  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن( آن لائن )لندن میں لوگوں پر چاقو سے حملہ کرنے والے اور بعد میں پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت کر لی گئی ہے. 20 سالہ سودیش امان، دہشت گردی کے جرائم میں تین سال اور چار ماہ کی نصف سزا مکمل کرنے کے بعد ایک ہفتہ قبل ہی جیل سے رہا ہوا تھا ستریٹھم ہائی روڈ پر پیش آنے والے اس واقعے میں تین افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے کسی کی بھی حالت تشویشناک نہیں ہے.

برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ حکومت پیر کے روز دہشت گردی کے جرائم میں سزا یافتہ افراد سے نمٹنے کے لیے نظام میں بنیادی تبدیلیوںسے متعلق مزید منصوبوں کا اعلان کرے گی.اس سے قبل اپنے ٹویٹر پیغام میں بورس جانسن نے کہا کہ ان کا دل واقعے میں زخمی ہونے والوں کے ساتھ ہے انہوں نے ہنگامی سروس فراہم کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کا شکریہ بھی ادا کیا.یاد رہے کہ اتوار کو دن دو بجے کے قریب ستریٹھم ہائی روڈ پر فائرنگ کی آواز سنی گئی اطلاعات کے مطابق امان ایک دکان میں داخل ہوئے اور لوگوں پر چاقو سے وار کرنے شروع کر دیے.برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق نومبر 2018 میں سودیش امان پر دہشت گردوں سے متعلق معلومات پر مشتمل دستاویزات رکھنے اور دہشت گردوں کی اشاعت کو پھیلانے کے جرائم ثابت ہونے پر تین سال اور چار ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی امان کو پہلی بار مئی 2018 میں شمالی لندن سے مسلح افسران نے دہشت گرد حملے کی منصوبہ بندی کے شبے میں گرفتار کیا تھا۔‎

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…