برلن(این این آئی)جرمن وزارت خارجہ کی ایک خفیہ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ چین کے شمال مغربی صوبے سنکیانگ میں گزشتہ چند برسوں کے دوران انسانی حقوق کی صورتحال مزید خراب ہوگئی ہے۔ جرمن اخبار نے وزارت خارجہ کی اس خفیہ رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے
بتایا کہ 2016 کے بعد سنکیانگ میں ایغور مسلمان اقلیت کے خلاف امتیازی سلوک کے واقعات میں بتدریج اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق چین میں انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں کے بارے میں جرمن وزارت خارجہ نے یہ رپورٹ گزشتہ برس دسمبر میں تیار کی تھی۔