منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ہیلی کاپٹر سمندر میں گر کر تباہ

datetime 26  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منیلا(این این آئی) امریکی بحریہ کا ہیلی کاپٹر ایک آپریشن کے دوران فلپائن کے سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک فوجی آپریشن کے دوران امریکی بحریہ کا ہیلی کاپٹر ایم ایچ60  فلپائن کے کھلے سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا تاہم خوش قسمتی سے ہیلی کاپٹر میں موجود پانچوں اہلکاروں کو زندہ بچالیا گیا۔امریکی بحریہ کے ترجمان کا کہناتھا کہ پانچ میں سے تین اہلکاروں کی حالت نازک ہے جنہیں جاپانی ہیلی کاپٹر کی مدد سے اوکینوا میں ملٹری اسپتال منتقل کیا گیا ہے جب کہ دیگر دو

اہلکاروں کو امریکی بحری جہاز پر پہنچا دیا گیا ہے۔بحری ہیلی کاپٹر کی تلاش اور اہلکاروں کو بحفاظت نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن میں دو امریکی وارشپ کے ساتھ جاپان کی میری ٹائم سیلف ڈیفنس اور جاپان کوسٹ گارڈ نے حصہ لیا۔ اہلکاروں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔امریکی ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں حادثے کی وجہ سے آگاہ نہیں کیا گیا ہے جب کہ یہ بھی واضح نہیں کہ حادثے کے وقت ہیلی کاپٹر کس قسم کی فوجی کارروائی میں مصروف تھا۔‎

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…