اتوار‬‮ ، 16 مارچ‬‮ 2025 

بازووں سے محروم دوشیزہ ملکہ حسن کے مقابلہ میں شامل

datetime 26  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میکسیکو سٹی(این این آئی) میکسکو کی ایک حسینہ پیدائشی طور پر دونوں بازوئوں سے محروم ہونے کے باوجود ملکہ حسن کے انتخاب کے لیے قسمت آزمائی کررہی ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق میکسیکو کی 24 سالہ ماڈل انا گیبریلا مولینا کو امید ہے کہ وہ اپنے آبائی شہر ویراکروزمیں ہونے والے ملکہ حسن کے مقابلے میں کامیاب ہوجائیں گی۔چوبیس سالہ مولینا علم نفسیات میں گریجویٹ ہیں۔

ہفتے کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس کی جسمانی حالت میں شاید اسے مقابلہ حسن کے لیے موزوں نہ سمجھا جائے مگر وہ معذوروں کے لیے ایک مثال قائم کرنا چاہتی ہیں،ماڈل کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی ساری زندگی میں خود سے پیش آنے والی ہرمشکل پر قابو پالیا۔ وہ بازوئوں سے محروم ہونے کے باوجود کھانا کھانے، موبائل فون کے استعمال اور لکھنے میں اسے کوئی دقت پیش نہیں آتی۔ وہ یہ سارے کام اپنے پائوں سے کرتی ہیں۔خیال کیا جاتا ہے کہ مارچ میں مولینا نے ویرکروز میں مقابلہ حسن میں حصہ لیں گی۔ خلیج میکسیکو کے کنارے ملک کی 80 لاکھ آبادی میں کسی معذور لڑکی کا مقابلہ حسن میں حصہ لینے کا پہلا واقعہ ہے۔اگر وہ جیت جاتی ہے تو وہ جون میں ہونے والی مس میکسیکو مقابلے کے لیے کوالیفائی کرے گی۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…