بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

بھارت کا مکروہ چہرہ مزید آشکار، مسلم طالبات کے برقعہ پہننے پر پابندی عائد کردی گئی

datetime 25  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بہار (این این آئی) بھارتی ریاست بہار میں کالج انتظامیہ نے مسلم طالبات کے برقعہ پہننے پر پابندی عائد کردی۔بہار کے دارالحکومت پٹنا کے جے ڈی ویمن کالج کی انتظامیہ نے طالبات کیلئے کالج کے احاطے میں نئے ڈریس کوڈ کا نوٹیفیکیشن جاری کرتے ہوئے مسلم طالبات پر برقعہ پہننے پر پابندی عائد کردی ہے۔کالج کے اس نئے قانون سے متعلق نوٹس پر کالج پروکٹر اور پرنسپل نے دستخط کیے۔ اس نوٹس میں طالبات کو نئے ڈریس کوڈ پر عمل کی ہدایت کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ اگر کوئی بھی اس کی خلاف ورزی کرے گا تو اسے 250 روپے جرمانہ ادا

کرنا پڑے گا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ’تمام طْلباء کالج میں پہلے سے طے کردہ ڈریس کوڈ کی پاسداری کریں گے جبکہ کالج میں برقعہ پہننے کی اجازت نہیں ہوگی، خلاف ورزی پر 250 روپے جرمانہ ہوگا۔نوٹیفکیشن میں یہ نہیں بتایا گیا کہ پہلے سے طے کردہ ڈریس کوڈ کیا ہے۔ کالج انتظامیہ کے اس حکم نامے کیخلاف کالج کے طالب علموں نے احتجاج بھی کیا۔علاوہ ازیں جب خبر میڈیا میں پہنچی اور اس حوالے سے کالج پرنسپل شیاما رائے سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ کالج میں برقعہ پہننے پر پابندی کے آرڈر کو واپس لے رہی ہیں۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…