ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

امریکا کاخطے میں اپنی موجودگی کے اختتام کا آغاز ، جواد ظریف نے اپنے امریکی ہم منصب کو خطرناک نتائج سے آگاہ کردیا

datetime 5  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران ،بغداد(این این آئی )ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہاہے کہ امریکا نے خطے میں اپنی موجودگی کے اختتام کا آغاز کر دیا ہے۔ امریکا نے عالمی دہشتگردی کی ہے، امریکا نے انتہائی خطرناک اور بے وقوفانہ اقدام اٹھایا ہے جس کی قیمت انہیں چکانی پڑے گی۔

امریکی وزیرخارجہ نے کہاہے کہ عراقیوں نے جنرل سلیمانی کی موت کا جشن منایا لیکن لاکھوں عراقیوں نے جنرل سلیمانی کے جنازے میں شرکت کر کے امریکی وزیر خارجہ کواس کا جواب دے دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایسے میں ایرانی وزیر خارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہناتھا کہ جنرل سلیمانی پر حملہ کر کے امریکا نے عالمی دہشتگردی کی ہے، امریکا نے انتہائی خطرناک اور بے قوفانہ اقدام اٹھایا ہے جس کی قیمت انہیں چکانی پڑے گی۔تاہم اب انہوں نے ایک اور سوشل میڈیا بیان میں برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی پرحملہ کر کے امریکا نے خطے میں اپنی موجودگی کے خاتمے کا آغاز کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ عراقیوں نے جنرل سلیمانی کی موت کا جشن منایا، لاکھوں عراقیوں نے جنرل سلیمانی کے جنازے میں شرکت کر کے امریکی وزیر خارجہ کو جواب دے دیا ہے۔دریں اثنادہشت گرد گروہ داعش کے خلاف برسرپیکار بین الاقوامی عسکری اتحاد میں شامل متعدد ممالک نے عراقی فورسز کی تربیت کا عمل روکنے کا اعلان کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ تازہ پیش رفت عراقی دارالحکومت بغداد میں ہوئے ایک امریکی فضائی حملے میں ایرانی جنرل کی ہلاکت کے بعد کشیدہ صورت حال کے تناظر میں سامنے آئی۔ بتایا گیا کہ جرمنی، ڈنمارک، ناورے اور سویڈن نے عراقی فورسز کی حربی استعداد بڑھانے کے حوالے سے جاری اپنے اپنے تربیتی پروگرام روک دیے ہیں۔ جرمن فوج کے مطابق یہ اقدام احتیاطی طور پر اٹھایا گیا ہے، جس کا مقصد وہاں تعینات جرمن فوجیوں کی سلامتی ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…