بغداد(این این آئی) حکومت مخالفین مظاہرین نے عراق کے جنوبی شہر نجف میں قائم ایرانی قونصل خانے کو آگ لگادی۔ مظاہرین کو عمارت میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے پولیس نے گولہ باردو فائر کیا جس کے نتیجے میں احتجاج کرنے والا ایک شخص ہلاک جبکہ 35 زخمی ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایاکہ مظاہرین کو عمارت میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے پولیس نے گولہ باردو فائر کیا جس کے نتیجے میں احتجاج کرنے والا ایک شخص ہلاک جبکہ 35 زخمی ہوگئے۔ مظاہرین نے قونصل خانے پر نصب ایرانی پرچم اتار
کر وہاں عراقی پرچم بھی لہرا دیا۔تاہم اس ہنگامہ آرائی میں ایرانی قونصل خانے کا عملہ کسی قسم کے نقصان سے محفوظ رہتے ہوئے عمارت کے عقبی حصے سے نکلنے میں کامیاب رہا جس کے بعد حکام نے نجف میں کرفیو نافذ کردیا۔یہ واقعہ بغداد اور عراق کے شیعہ اکثریت والے علاقوں میں یکم اکتوبر سے جاری مظاہروں کے شدت اختیار کرنے کی علامت ہے۔مظاہرین کی جانب سے عراقی حکومت پر بدعنوانی میں ملوث ہونے، عوامی کاموں کے حوالے سے شکایات اور بے روزگاری کی شرح انتہائی بلند ہونے کا الزام عائد کیا جاتا ہے۔