واشنگٹن(آن لائن)امریکی کانگریس کمیٹی نے 4 دسمبر کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مواخذے کی سماعت میں شامل ہونے کی دعوت دے دی، کمیٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ صدر سماعت میں آئیں یا اس عمل کے بارے میں شکایت کرنا بند کریں۔ صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ کمیٹی مواخذے کی تحقیقات سے قوم کو تقسیم کر رہی ہے۔امریکی صدر کو مواخذے کی کارروائی کی تحقیقات کا سامنا، ایوان کی عدلیہ کمیٹی کے ڈیموکریٹک چیئرمین جیرولڈ نیڈلر نے کہا ہے کہ مسٹر ٹرمپ یا تو شرکت کرسکتے ہیں یا اس عمل کے
بارے میں شکایت کرنا چھوڑ سکتے ہیں،صدر آتے ہیں تو وہ گواہوں سے پوچھ گچھ کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مواخذے کی تحقیقات اس بات کی نشان دہی کرے گی کہ صدر ٹرمپ اور یوکرائن کے صدر کے درمیان فون کال میں امریکی صدر نے اپنے سیاسی حریف اور ممکنہ ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جوبائیڈن کے خاندان کے بارے تحقیقات کرنے کے لیے کہا تھا۔فلوریڈا میں ریپبلکن کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کمیٹی مواخذے کی کارروائی سے قوم کو تقسیم کررہی ہے۔