بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی، مسلمانوں نے قانونی مدد لے لی،ملزم لارش تھورسن پر بھی فردجرم عائد

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوسلو(این این آئی)ناروے کے صوبہ ویسٹ اگدر کے شہر کرستیان ساند میں مسلمانوں کی تنظیم مسلم یونین آف آگدر نے قرآن کی بے حرمتی کرنے والے متعصب شخص لارش تھورسن کو سخت سزا دلوانے کے لیے ایک ماہر قانون داں کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق کرستیان ساند میں مقیم مسلم یونین آف آگدر کے رکن اور پاکستانی نژاد چارٹرڈ اکاونٹنٹ محمد الیاس نے بتایا کہ پولیس نے اس واقعے کے حوالے سے لارش تھورسن پر چارجز لگا دیئے ہیں اور اسی بنا پر اس پر مقدمہ چلایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہماری تنظیم مسلم یونین آف آگدر نے بھی اس مقصد کے لیے ایک وکیل کی خدمات حاصل کی ہیں تاکہ اس فسادی شخص کو اس مذموم حرکت پر زیادہ سے زیادہ سزا مل سکے۔محمد الیاس نے کہا کہ اکمل علی کی سربراہی میں ہماری تنظیم نے فیصلہ کیا ہے کہ اسلام مخالف اس انتہاپسند اور متعصب تنظیم پر پابندی کے لیے بھی درخواست دائر کی جائے گی۔بقول ان کے تنظیم سیان اور اس کے عہدیدار غیر مقبول لوگ ہیں اور وہ ناروے کے مہذب معاشرے میں اسلام مخالف مہم چلا کر سستی شہرت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کرستیان شہر کی سماجی اور ثقافتی تنظیموں کے لوگ اس انتہا پسند تنظیم کے افراد کو ان کے متعصبانہ رویے کی وجہ سے کسی بھی پروگرام میں مدعو نہیں کرتے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…