ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

فلسطین میں یہودی آباد کاری، مہاتیر محمد نےڈونلڈ ٹرمپ کو کھری کھری سنا دیں

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولالمپور(این این آئی)ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو کے اس بیان کو احمقانہ قرار دیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ان کی حکومت فلسطین میں یہودی بستیوں کی تعمیرو توسیع کو غیرقانونی نہیں سمجھتا۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مہاتیر محمد نے ایک بیان میں کہا کہ فلسطین میں یہودی بستیوں کی تعمیر اور اسرائیلی توسیع پسندی کی حمایت پرمبنی بیان

شرمناک اور احمقانہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر کوئی دوسرا ملک ہماری سرحدوں کے اندر گھس آئے،وہ ہمارے ملک میں کالونیاں بنانا شروع کردے تو ہمارے لیے تو کوئی جائے امان نہیں۔ اس صورت میں جب دنیا کی کوئی بڑی طاقت ان غیرقانونی کالونیوں کی سرپرستی شروع کردے۔ملائیشیا کے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فلسطین میں یہودی بستیوں کی امریکی حمایت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب دوسری طرف قابض صہیونی ریاست نے غزہ کی پٹی پر نہتے فلسطینیوں پرقیامت مسلط کررکھی ہے۔ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت کو بلا جواز قرار دینے کے بجائے فلسطین پراسرائیلی ریاست کے ناجائز قبضے کی حمایت سے امریکا کی منافقت کھل کرسامنے آئی ۔انہوں نے استفسار کیا کہ کیا صہیونی ریاست کو بچوں اور سولین کے قتل عام پراکسانے اور مجرم کو سزا سے بچانے کا نام انصاف ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکا اس ملک کو یہودی بستیوں کی تعمیر کی اجازت دے رہا ہے جو ایک قوم کو وحشیانہ طریقے سے اجتماعی قتل عام کا نشانہ بنا رہا ہے۔قبل ازیں انڈونیشیا کی وزارت خارجہ نے بھی امریکی وزیرخارجہ کے فلسطین میں یہودی بستیوں کی تعمیر سے متعلق موقف کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے عالمی قراردادوں اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی صریح خلاف ورزی قراردیا۔ملائیشین وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل فلسطینیوں کے بنیادی حقوق پامال کررہا ہے۔ ایسے میں مذاکرات کا راستہ کیسے بچ سکتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…