جمعہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2025 

بھارت کا 3500کلو میٹر تک مار کرنے والے بین الابراعظمی میزائل کاتجربہ،انتباہ جاری ،پاکستان کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دلی(آن لائن) بھارت آئندہ جمعے کو 3500 کلومیٹر دور تک مار کرنے والے جوہری میزائل کا تجربہ کرے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنگی جنون میں مبتلا بھارت اب آبدوز کے ساتھ حملہ کرنے کی صلاحیت بڑھانے پر تیزی سے کام کر رہا ہے اور اس حوالے سے پانی کے اندر آبدوز سے فائر کئے جانے والے دو میزائلوں میں سے ایک کے فور جوہری میزائل کا تجربہ کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق میزائل تجربہ آندھرا پردیش کے ساحل کے قریب پانی کے اندر موجود پلیٹ فارم کی مدد سے کیا جائے گا، اور اس حوالے سے انتباہی نوٹس یعنی نوٹم (نوٹس ٹو ایئرمین) اور سمندری انتباہ جاری کیا جاچکا ہے۔ کے فور میزائل 3500 کلومیٹر دور تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس کے ساتھ ایٹمی وار ہیڈس بھی لے جا سکتا ہے۔ اس طرح اسے بین البراعظمی ایٹمی میزائل قرار دیا جاسکتا ہے۔دفاعی تجزیہ کاروں کا متوقع بھارتی میزائل تجربے کے بارے میں کہنا ہے کہ اب تک پاکستان بھارت کے ہر بڑے اقدام کا بھرپور جواب دیتارہا ہے بھارتی ایٹمی دھماکوں کے بعد پاکستان نے بھی جواب میں ایٹمی دھماکے کئے اسی طرح میزائل تجربوں اوردفاعی میدان میں دیگر اقدامات کے جواب میں بھی پاکستان بھرپور جواب دیتارہا، تاہم اس بار پاکستان مشکل میں نظر آرہا ہے سب جانتے ہیں کہ پاکستان کے پاس طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کی صلاحیت موجود ہے تاہم پاکستان نے اب تک اپنی صلاحیت کو صرف بھارت کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہی ظاہر کیا ہے ۔ دیکھنا یہ ہے کہ پاکستان بھارتی میزائل تجربے کے جواب میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کرتا ہے یا نہیں؟اگرپاکستان نے طویل فاصلے تک ما رکرنے والے میزائل کا جوابی تجربہ کیا تو امریکہ ،خاص طورپر اسرائیل کو پریشانی کا سامنا ہوگا۔  بھارت آئندہ جمعے کو 3500 کلومیٹر دور تک مار کرنے والے جوہری میزائل کا تجربہ کرے گا۔

موضوعات:



کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…