جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

الریاض معاہدہ یمن میں امن واستحکام کا دیباچہ ثابت ہوگا،محمد بن سلمان

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے یمنی حکومت اور جنوبی عبوری کونسل کے مابین ریاض معاہدے کو یمنی عوام کی فتح اور جنگ زدہ ملک کے امن استحکام کے لیے نقطہ آغاز قرار دے دیا۔عرب ٹی وی کے مطابق الریاض میں معاہدے سے قبل خطاب کرتے ہوئے سعودی ولی عہد نے کہا کہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت اور ان کی

سرپرستی میں یمنی بھائیوں کے مابین پائے جانے والے تنازعہ کو دور کرنے کے لیے تمام تر کوششیں بروئے کار لائی گئی ہیں۔ سعودی ولی عہد شہزادہ یمنی صدر عبد ربہ منصور ہادی اور ابوظہبی ولی عہد شہزادہ محمد بن زید کی موجودگی میں یمن کی آئینی حکومت اور جنوبی عبوری کونسل کے مابین ریاض معاہدے پر دستخط کی تقریب ہوئی۔شہزادہ محمد بن سلمان نے امید ظاہر کی کہ یہ معاہدہ یمن کے استحکام کے لیے ایک نیا آغازگا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ معاہدہ سیاسی حل اور ملک میں جنگ کے خاتمے کی طرف ایک قدم ہے۔سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ سعودی عرب نے یمن کی آئینی حکومت کے مطالبے پرعبوری کونسل کے ساتھ مصالحت کی کوششیں کیں،انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے یمن اور خطے کی سلامتی کے لئے بہت کچھ حاصل کیا ہے اور ہم یمنی عوام کی امنگوں پر عمل پیرا رہیں گے۔شہزادہ محمد بن سلمان نے ریاض معاہدے کی کامیابی میں متحدہ عرب امارات کے کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے سعودی عرب اور اتحادی ممالک کے فوجیوں نے یمن کے لیے بہت بڑی قربانیاں دی ہیں۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…