جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

مسلمان تو مسلمان کسی کو نہ چھوڑیں گے ہم ،بھارت میں دلت نوجوان کو برہنہ کر کے تشدد کا نشانہ بن گیا ، جانتے اس کا قصور کیا تھا؟

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

احمدآباد(آن لائن )بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں دَلت نوجوان کو مبینہ طور پر ریسٹورنٹ کے مالک سے الجھنے پر برہنہ کرکے شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔واقعہ احمد آباد کے سبَرمتی ٹول ناکے کے علاقے میں روڈ کنارے واقع ریسٹورنٹ میں پیش آیا۔واقعے کی سامنے آنے والی ویڈیو میں چند لوگوں کی جانب سے نوجوان کو برہنہ کرکے اس پر ڈنڈوں سے تشدد کرتے دیکھا گیا، جبکہ دَلت نوجوان کے ساتھ موجود اس کے ایک دوست کو بھی شدید زد و کوب کیا گیا۔بہیمانہ طور پر تشدد کا نشانہ بننے والے نوجوان کو احمد آباد کے سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک ہے، جبکہ

زد و کوب کیے جانے کے نتیجے میں نوجوان کے دوست کو بھی معمولی زخم آئے۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ روز اس وقت پیش آیا جب دو دلت نوجوان پَرگنیش پَرمار اور جیش ریسٹورنٹ پہنچے۔سبرمتی پولیس اسٹیشن کے انچارج آر ایچ والا کا کہنا تھا کہ ‘ریسٹورنٹ کے مالک اور پرگنیش کے درمیان کسی بات پر بحث ہوئی جس کے بعد ریسٹورنٹ مالک اور چند دیگر افراد نے دونوں نوجوانوں کو ڈنڈوں سے پیٹنا شروع کر دیا۔’انہوں نے کہا کہ مَہیش ٹھاکور اور شَنکر ٹھاکور کے خلاف مختلف قوانین کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ ریسٹورنٹ کے مالک مہیش کو گرفتار بھی کیا جاچکا ہے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…