جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

یونان میں ریفریجریٹڈ ٹرک سے 41 مہاجرین زندہ حالت میں برآمد

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایتھنز (این این آئی )شمالی یونان میں ایک ریفریجریٹڈ ٹرک میں 41 مہاجرین زندہ حالت میں پائے گئے جس کے بعد پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پولیس نے کہا کہ افغانستان سے بظاہر تعلق رکھنے مہاجرین میں سے اکثر کی صحت بہتر ہے جبکہ 7 کو ہسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ ریفریجریٹڈ ٹرک میں مرد اور لڑکے موجود تھے۔

جن کی شناخت میں چند روز لگیں گے۔پولیس نے ٹرک کو ایگناشیا موٹروے پر زانتھی اور کوموتنی قصبوں کے درمیان روکا اور جارجیا سے تعلق رکھنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ برطانیہ کی پولیس نے لندن کے مشرقی علاقے میں واقع انڈسٹریل اسٹیٹ میں ایک ٹرک سے 39 افراد کی لاشیں برآمد کرنے کے بعد مشتبہ ڈرائیور کو حراست میں لیا تھا۔پولیس کا کہنا تھا کہ بلغاریہ سے روانہ ہونے والا ٹرک ویلز کے علاقے ہولی ہیڈ کے ذریعے برطانیہ میں داخل ہوا۔پولیس نے کہا کہ انہوں نے شمالی آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والے 25 سالہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔بعد ازاں خطرناک انسانی سمگلنگ کے واقعے کی ابتدائی تحقیقات کے دوران بندرگاہ کے نزدیک کنٹینر ٹرک سے ملنے والے تمام 39 افراد کی لاشوں کا تعلق چین سے ثابت ہوا تھا۔دو روز قبل فرانس کے جنوبی شہر میں پولیس نے ٹرک میں چھپ کر ملک میں داخل ہونے والے 31 پاکستانیوں کو گرفتار کیا تھا۔پراسیکیوٹرز نے بتایا کہ ٹرک کے ڈرائیور کا تعلق بھی پاکستان سے تھا جسے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…