جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

امریکا نے خامنہ ای کے بیٹے سمیت نو ایرانی شخصیات کیلئے بڑا حکم جاری کر دیا

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکا نے ایران کے رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای سے تعلق رکھنے والے نو افراد اور ایک ادارے پر پابندیاں عاید کردیں۔ان میں ان کا چیف آف اسٹاف،ایک بیٹا اور ایرانی عدلیہ کے سربراہ بھی شامل ہیں۔غیرملکی خبررساں ادار ے کے مطابق امریکا کے

محکمہ خزانہ نے ان پر یہ پابندیاں تہران میں امریکی سفارت خانے پر قبضے کے چالیس سال مکمل ہونے پرعاید کی ہیں۔اس نے اپنی ویب سائٹ پر ان پابندیوں کا اعلان کیا ۔ان کی زد میں آنے والوں میں ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف بھی شامل ہیں۔امریکی وزیر خزانہ اسٹیون نوشین نے ایک بیان میں کہا کہ محکمہ خزانہ ایران کے سپریم لیڈر کے ارد گرد موجود ان غیرمنتخب حکام کو پابندیاں کا ہدف بنا رہا ہے جو ان کی عدم استحکام کی پالیسیوں پر عمل درآمد کے ذمے دار ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ افراد ایرانی نظام کے وسیع تر تخریبی کردار سے وابستہ ہیں۔ان میں 1983ء میں بیروت میں امریکی میرین کی بیرکوں میں بم دھماکے ، 1994ء میں ارجنٹینا،اسرائیل باہمی تنظیم پر بم حملے ،شہریوں پر تشدد ، ان کی ماورائے عدالت ہلاکتیں اور جبروتشدد کی کارروائیاں شامل ہیں۔محکمہ خزانہ نے جن ایرانی شخصیات پر نئی پابندیاں عاید کی ہیں، ان میں علی خامنہ ای کے دستِ راست وحید ہاغنین اور چیف آف اسٹاف محمد محمدی گولپیغانی ، ایرانی عدلیہ کے سربراہ ابراہیم رئیسی اور سپریم لیڈر کا صاحب زادہ مجتبیٰ خامنہ ای شامل ہیں۔ ابراہیم رئیسی کو اس سال مارچ میں عدلیہ کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا تھا،محکمہ خزانہ کی پابندیوں کے تحت کوئی بھی امریکی ادارہ یا فرد ان ایرانیوں کے ساتھ کوئی کاروباری لین دین نہیں کرسکے گا اور ان کی اگر امریکا میں کوئی جائیداد ہے تو اس کو ضبط کر لیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…