جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

امریکہ جانے کے خواہشمند 311 بھارتی میکسیکو سے بے دخل

datetime 19  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی) ایک خاتون سمیت 311 بھارتی شہریوں کو میکسیکو کے امیگریشن حکام نے امریکا جانے کیلئے غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہونے پر بے دخل کردیا۔بھارتی نشریاتی ادارے ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق میکسیکو کے حکام نے 311 بھارتیوں کو چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے بھارت واپس بھیج دیا۔ امریکہ جانے کا خواب لئے لاکھوں روپے خرچ کرکے جنگلات اور دیگر مشکل ترین راستوں سے گزر کر

سفر کرتے ہوئے میکسیکو پہنچنے والے بھارتیوں کے خوابوں کو جہاز کے ذریعے بھارت کے دارالحکومت پہنچادیا گیا۔ملک بدر ہونے والے جشن پریت سنگھ کا کہنا تھا کہ ہم 5 بجے صبح پہنچے اور قانونی کارروائی میں متعدد گھنٹے لگ گئے اور ہم ایئرپورٹ سے ایک بجے باہر آئے،زیادہ تر ملک بدر ہونے والے افراد کا تعلق پنجاب اور ہریانہ سے تھا۔میکسیکو کے نیشنل امیگریشن انسٹیٹیوٹ (آئی این ایم) کی جانب سے جاری اعلامئے کے مطابق بھارتی شہریوں کے پاس ملک میں رہنے کیلئے کوئی دستاویزات نہیں تھے جس کی وجہ سے انہیں تولوکو سٹی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بوئنگ 747 طیارے کے ذریعے نئی دہلی روانہ کردیا گیا۔پٹیالا سے جون کے مہینے میں امریکا جانے کا خواب لئے چلنے والے 19 سالہ مندیپ سنگھ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے سفر کے دوران 7 ممالک کا سفر کیا جس میں پہلا اسٹاپ ایکواڈور تھا اور آخری اسٹاپ میکسیکو تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پاناما کے گھنے جنگلوں میں 7 روز تک پیدل سفر کیا اور بالآخر 12 ستمبر کو ہم میکسیکو پہنچے تھے اور امریکہ سے صرف 800 کلومیٹر دور تھے تاہم میکسیکو کے حکام نے ہمیں پکڑ کر بھارت واپس بھیج دیا۔ انہوں نے کہا کہ دوران سفر انہوں نے کئی لوگوں کی لاشیں دیکھیں جو ان کے مطابق غیر قانونی ہجرت کیلئے پاناما جنگلات سے گزرتے ہوئے موت کے منہ میں چلے گئے تھے۔22 سالہ ساحل ملک نے کہا کہ وہ 5 جون کو دہلی سے ایکواڈور گئے تھے اور ٹرانسپورٹ کے مختلف طریقوں سے میکسیکو پہنچے تھے اور زیادہ تر سرحدیں انہوں نے بسوں میں پار کی تھیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…