اتوار‬‮ ، 29 مارچ‬‮ 2026 

پاکستان اس وقت آئی ٹی ایکسپورٹس کے ذریعے کتنے ارب ڈالر کما رہا ہے؟امریکی جریدے فوربز کی رپورٹ، حیرت انگیز انکشافات

datetime 15  اکتوبر‬‮  2019 |

نیویارک (این این آئی)امریکی جریدہ فوربز نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ پاکستان کی آئی ٹی سیکٹر سے امیدیں بڑھنے لگیں، پر امن پاکستان کا آئی ٹی کا شعبہ کشش کا سامان پیدا کر سکتا ہے۔امریکی جریدے نے کہاکہ پاکستان نے آئی ٹی کے شعبہ کو امریکی کمپنیوں، سرمایہ کاروں میں متعارف کرانا شروع کر دیا، اس شعبہ میں عالمی سودے پاکستان کی کمزور معیشت کو سہارا دے سکتے ہیں۔امریکی جریدہ نے کہاکہ سان جوز، کیلی فورنیا میں پاکستانی آئی ٹی مصنوعات کی ایک روزہ نمائش بھی منعقد ہوئی۔ امریکی جریدہ نے کہاکہ حکومت پاکستان کی

معاونت شامل تھی۔ پاکستانی سفیر اسدمجید نے کہاکہ مجموعی طور پر پاکستان میں آئی ٹی کا شعبہ بہترین کارکردگی دکھا رہا ہے، ہم سلیکون ویلی کو بتانا چاہتے ہیں کہ پاکستان آئی ٹی کے شعبہ میں کیا کچھ کرسکتا ہے۔اسد مجید نے کہاکہ 200 شرکا کو مائیکرو الیکٹرونیکس، سافٹ وئرڈیویلپمنٹ، مصنوعی ذہانت، کے متعلق آگاہ کیا گیا۔میڈیکل کے شعبہ میں جدت اور کیپیٹل وینچر کے بارے میں بھی معلومات دی گئیں۔ اسد مجید خان نے کہاکہ معیشت وزیر اعظم عمران خان کی پہلی ترجیح ہے، پاکستان اس وقت آئی ٹی ایکسپورٹس کے زریعے 4 ارب ڈالر کما رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کے لیے واحد آپشن


بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…