امرتسر(این این آئی)سکھوں کی تنظیم اکال تخت کے سرابرہ گیانی ہرپیت سنگھ نے ہندو انتہاپسند تنظیم راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق گیانی ہرپیت سنگھ نے امرتسر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی آر ایس ایس کے نظریات سے رہنمائی حاصل کرتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ آر ایس ایس کی سرگرمیاں بھارت کو تقسیم اور تباہ کر دیں گی۔مقبوضہ کشمیر میں 5اگست سے بھارت کی طرف سے مواصلاتی بلیک آؤٹ کے باوجوددوماہ کے بل موصول ہونے پرپوسٹ پیڈ موبائیل فون کے صارفین حیران ہیں۔ سرینگر سے تعلق رکھنے والے شفقت بخاری نے صحافیوں کو بتایا کہ مواصلاتی بلیک آؤٹ کے دوران فون ناقابل استعمال ہونے کے باوجود انہیں گزشتہ 70دن کا بل موصول ہواہے جس پر انہیں شدید غصہ ہے۔کشمیری پنڈتوں نے دفعہ 370کی منسوخی اور جموں وکشمیر کی دو حصوں میں تقسیم کی مذمت کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔ کشمیری پنڈتوں کی واپسی اور بحالی کی ٹیم کے کوآرڈینیٹر ستیش محل دار نے سرینگر کے دورے کے دوران ایک بیان میں عزم ظاہر کیاکہ وہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی تک جدوجہد (جنگ)جاری رکھیں گے۔کشمیری پنڈتوں کی واپسی اور بحالی کی ٹیم کے کوآرڈینیٹر ستیش محل دار نے سرینگر کے دورے کے دوران ایک بیان میں عزم ظاہر کیاکہ وہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی تک جدوجہد (جنگ)جاری رکھیں گے۔