بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ترکی کی فوجی کارروائی سے داعش دوبارہ سر اٹھا سکتی ہے، ولادیمیرپیوٹن

datetime 12  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو (این این آئی) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے خبر دار کیا ہے شمال مشرقی شام میں حراست میں لئے گئے’داعش‘کے عسکریت پسند وہاں پر ترک فوجی کارروائی کے نتیجے میں فرار ہوسکتے ہیں اس طرح داعش شام میں دوبارہ سر اٹھا سکتی ہے۔روسی میڈیا کے مطابق صدر پیوٹن نے یہ بات ترکمانستان کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین نہیں ہے کہ ترکی اس صورتحال پر قابو پا سکتا ہے یا نہیں۔نیٹو کے سکریٹری جنرل جینس اسٹولٹن برگ نے ایتھنس میں یونانی وزیر اعظم کریاکوس مائوسوتاکس سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے

ترکی کو سختی سے کہا ہے کہ وہ شام میں فوجی کارروائی کے دوران اس بات کو یقینی بنائے کہ شمالی شام میں اس کے اقدامات متوازن اور متناسب ہیں اور ان کیے نتیجے میں مقامی شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ نہیں ہوگا۔انہوں نے کہاہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ اپنے مشترکہ دشمن داعش کے خلاف مشترکہ جنگ میں یکجہتی جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔اسٹولٹن برگ نے کہا کہ بین الاقوامی اتحاد نے داعش کے خلاف اتنی بڑی پیش قدمی کی ہے کہ داعش کے قبضے سے برطانیہ کے رقبے کے برابر زمین واگزار کرائی گئی ہے۔نیٹو سربراہ نے کہا کہ ہمیں داعش کے خلاف جنگ میں کامیابیوں کا تحفظ کرنا ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…