اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

ترکی اور شامی کردوں کے درمیان لڑائی کے خاتمے کیلئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تین تجاویز پیش کردیں

datetime 11  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی اور شامی کردوں کے درمیان جاری لڑائی کے خاتمے کیلئے تین تجاویز پیش کردیں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ اس مسئلے کے حل کیلئے ہمارے پاس تین راستے ہیں۔انہوں ے لکھا کہ پہلا راستہ تو یہ ہے کہ ہم اپنے ہزاروں فوجی وہاں بھیج کر عسکری طور پر کامیابی حاصل کریں۔دوسرا حل یہ ہے کہ ہم ترکی پرسخت معاشی پابندیاں لگا کر اپنے اہداف حاصل کریں جبکہ

تیسرا راستہ یہ ہے کہ ہم ترکی اور کْردوں کے درمیان ثالث کا کردار ادا کرکے معاہدہ کرادیں۔امریکی صدر نے کہا کہ ہم نے داعش کو 100 فیصد شکست سے دوچار کیا ہے اورہم نے اپنا کام کامیابی سے سرانجام دیا، اس وقت ہمارا کوئی فوجی اس علاقے میں موجود نہیں جو ترکی کے حملے کی زد میں ہو۔انہوں نے کہا کہ ہم نے شام میں اپنا کام بہترین طریقے سے مکمل کیا اور اب ترکی کردوں پر حملہ کررہا ہے، یہ دونوں تو 200 برسوں سے ایک دوسرے کیخلاف برسرپیکار ہیں۔

موضوعات:



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…