بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جرمنی نے یورپ میں مہاجرین کی نئی لہر سے خبردار کر دیا

datetime 9  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیگزمبرگ / برسلز (این این آئی)جرمنی نے خبردار کیا ہے کہ 2015 کی طرح ایک بار پھر مہاجرین کا انتشار پھیلا دینے والا سیلاب سامنے آ سکتا ہے جس نے یورپی یونین کو حیران و پریشان کر دیا تھا۔ ادھر یونان اور قبرص نے بھی ترکی سے آنے والوں کی تعداد میں

نئے اضافے کے حوالے سے خطرے کا بگل بجا دیا ہے۔یورپی یونین کے وزراء خارجہ ہجرت کے مسئلے پر بحث کے لیے اکٹھا ہو رہے ہیں جب کہ یونان ایک بار پھر مشرق وسطی ، ایشیا اور افریقا میں جنگوں اور غربت سے بھاگے ہوئے لوگوں کے لیے یورپ کا مرکزی دروازہ بن گیا ہے۔اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال اب تک 45600 افراد سمندر کے راستے ہجرت کر کے پہنچ چکے ہیں۔جرمنی کے وزیر داخلہ ہورسٹ زیہوور نے کہا کہ اگر ہم نے تمام ملکوں کو یورپی یونین کی بیرونی سرحد کے طور پر چھوڑ دیا (کہ وہ اپنا دفاع خود کرے) تو پھر پناہ گزینوں کے حوالے سے یورپ کی کوئی یکساں پالیسی نہیں ہو گی۔لیگزمبرگ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ہورسٹ نے مزید کہا کہ اگر پناہ گزینوں کے حوالے سے یورپ کی کوئی یکساں پالیسی نہ ہوئی تو ہمیں ایک بار پھر پورے یورپ میں قابو سے باہر ہو جانے والی ہجرت کے خطرے کا سامنا ہو گا۔ ہم پہلے یہ دیکھ چکے ہیں اور میں اس منظر نامے کو پھر سے نہیں دیکھنا چاہتا۔یورپی یونین کو اس بات کا خوف ہے کہ 2015 کا بحران دوبارہ جنم لے سکتا ہے جس نے یونین کے ممالک کے بیچ انقسام کی بیج بو دیے تھے۔ اس دوران سماجی اور سیکورٹی خدمات شدید طور پر متاثر ہوئی تھیں اور دائیں بازو کی شدت پسند جماعتوں کی حمایت میں اضافہ ہوا جو مہاجرین اور ہجرت کے خلاف تھیں۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…