پیرس(این این آئی) پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ 1990 کی دہائی میں ہتھیاروں کے معاہدوں پر کک بیکس کا نظام مرتب کرنے کے الزام میں سابق فرانسیسی حکومت کے 3 بڑے ساتھیوں کو مقدمے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ یہ ٹرائل اس نام نہاد کراچی کے معاملے پر ہونے والی وسیع تحقیقات کے بعد پہلی دفعہ ہے، جہاں فرانسیسی دفاعی انجینئرز کو لے جانے والی بس کو 2002 میں دھماکے سے اڑا دیا گیا تھا اور 15 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ابتدائی طور پر حملے کا شبہ القاعدہ پر تھا
لیکن بعد ازاں اس کی توجہ ہتھیاروں کے معاہدے کی طرف مبذول ہوگئی تھی اور یہ شک و شبہات تھے کہ یہ دھماکا وعدہ کی گئی رشوت کی عدم ادائیگی کا بدلہ ہوسکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس معاملے پر پیرس کی فوجداری عدالت میں اسلحہ معاہدوں سے حاصل رقم میں کچھ حصے کا غلط استعمال کرنے کے شبہ پر کل 6 افردا کے خلاف مقدمے کی سماعت ہوئی۔ان ملزمان میں سابق حکومت کے 3 ساتھی بھی موجود ہیں، جنہوں نے قدامت پسند سابق وزیراعظم ایڈورڈ بیلاڈور کے دور میں خدمات انجام دیں۔واضح رہے کہ 90 سالہ ایڈورڈ بیلاڈور کو گزشتہ ہفتے ان دعووں پر مقدمہ چلانے کا حکم دیا تھا کہ انہوں نے اپنی 1995 کی ناکام صدارتی بولی میں رقم کے استعمال کے لیے کچھ کک بیکس کا استعمال کیا۔سابق وزیراعظم ایڈورڈ بیلاڈور کے سابق مہماتی منیجر نکولس بیزائر، ان کے دور کے وزیردفاع فرینکوئس لیوٹرڈ کے سابق مشیر رینوڈ ڈونیدیو اور اس وقت کے وزیر بجٹ نکولس سرکوزے کے سابق ساتھی تھیرے گوبرٹ وہ 3 ساتھ ہیں جو اس مقدمے کا سامنا کر رہے۔اس کے علاوہ انٹرنیشل ڈویژن آف فرینچ نیول ڈیفنس کنٹریکٹر ڈی سی این (جو اب نیول گروپ کے نام سے ہے) کے سابق سربراہ ڈومینک کاسٹیلن، 2 لبنانی مڈل مین زید ٹیکیڈائن اور عبدالرحمن الاسیر شامل ہیں، جنہوں نے مبینہ طور پر رشوت اور کک بیکس کے لیے بیچ کا کام کیا۔تاہم عبدالرحمن الاسیر مقدمے کی سماعت کے آغاز پر موجود نہیں تھے۔واضح رہے سابق فرانسیسی صدر جیک چراک نے اسلحوں پر رشوت کو ختم کردیا تھا جبکہ ایڈورڈ بیلاڈور کی حکومت نے جب 1994 میں پاکستان کو آبدوز اور
سعودی عرب کو فریگیٹس فروخت کرنے کا معاہدہ حاصل کیا تھا تب ہتھیاروں کی فروخت پر رشوت دینا معمول تھا۔تاہم بعد ازاں معاہدوں پر کیک بیکس کا حصول ممنوع کردیا گیا تھا۔دوسری جانب تفتیش کاروں کو شبہ ہے کہ فرانسیسیوں نے معاہدوں پر رشوت میں 32 کروڑ 70 لاکھ یورو ادا کیے گئے، جس میں کچھ ایک کروڑ 30 لاکھ یورو کے کک بیکس بھی شامل ہیں۔بعد ازاں 1995 میں ایڈورڈ بیلاڈور کی صدارتی دوڑ میں شکست کے بعد جیک چراک نے معاہدوں پر باقی تمام کمیشن کی ادائیگیوں کو ختم کردیا تھا۔