جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

35 سال میں 93 خواتین کاقتل کیا،امریکی تاریخ کے خطرناک قاتل کا اعتراف

datetime 8  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکا کی تاریخ کے سب سے خطرناک قاتل سیمول لٹل نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے 35 سال میں 93 خواتین کا قتل کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کی جانب سے ایک 79 سالہ امریکی سیریل کلر سیمول لٹل کے اعترافات سامنے آئے ہیں جس نے سال 1970 سے 2005 تک93 خواتین کا قتل کیا ہے اور قتل کرنے کے بعد ان کے خاکے بھی بنائے ہیں۔

فیڈرل بیورو آف انویسٹیگیشن(ایف بی آئی)کا کہنا تھا کہ سیمول لٹل کی جانب سے جاری کیے گئے خاکوں کی مدد سے مقتولین کی شناخت کی جائے گی۔ تاہم ان میں سے کچھ کی شناخت ہوگئی ہے۔ایف بی آئی کا تفتیش کے بعد یہ کہنا تھا کہ ابھی تک سیمول لٹل کے 50 افراد کے قتل کرنے کی تصدیق ہوئی ہے، لیکن تفتیش کاروں کا ماننا ہے کہ قاتل کے تمام93 اعترافات درست ہیں۔ایف بی آئی نے ایک ویب سائٹ بنائی ہے جہاں انہوں نے وہ تمام خاکے جاری کیے ہیں جو سیریل کلر سیمول لٹل نے خود بنائے ہیں، یہ خاکے ان تمام خواتین کے ہیں جنہیں اس نے قتل کیا تھا۔ایف بی آئی کے جرائم کی تجزیہ کار کرسٹی پلازولو کا کہنا تھا کہ بہت سالوں تک سیمول لٹل کا ماننا تھا کہ اسے پکڑا نہیں جائے گا کیونکہ کسی نے اس کے خلاف مقدمہ درج نہیں کرایا تھا۔ اس کے علاوہ زیادہ تر ہلاکتوں کے بارے میں کہا جا رہا تھا کہ وہ حادثاتی طور پر ہوئیں ہیں یا ان کی وجہ معلوم نہ ہوسکی جبکہ کچھ لاشیں کبھی ملی ہی نہیں ہیں۔کرسٹی پلازولو نے کہا کہ سیمول لٹل ابھی صرف تین خواتین کے قتل کے جرم میں جیل میں ہے لیکن ایف بی آئی کا ماننا ہے کہ ہر مقتول کے لیے انصاف ضروری ہے تاکہ کیس بند ہو سکے۔ماضی میں باکسر رہنے والے سیمول لٹل جنہیں سیمول مکڈوول کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، کو پہلی بار 2012 میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اس وقت وہ امریکی ریاست کنٹکی میں بے گھر افراد کے لیے بنی ایک پناہ گاہ میں رہتے تھے۔ وہ پہلی مرتبہ منشیات کے الزام میں گرفتار ہوئے اور کیلی فورنیا بھیج دیے گئے۔کیلی فورنیا میں ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد مزید تین کیسز سامنے آئے جس کے بعد انہیں 1987 سے 1989 کے درمیان کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں تین عورتوں کے قتل کے جرم میں سزا سنائی گئی۔سیمول لٹل نے تینوں خواتین کو تشدد کے بعد ان کا گلا گھونٹ کر قتل کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…