انقرہ(این این آئی)ترکی کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ اس نے شام کے شمال مشرق ممکنہ فوجی آپریشن کے لیے مطلوب تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس بات کا اعلان ایک ٹویٹ میں کیا گیا۔ ٹویٹ میں کہا گیا کہ ایک سیف زون کا قیام امن و استحکام اور خود شامیوں کے لیے ضروری ہے امر ہے تا کہوہ محفوظ زندگی
گزار سکیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل ترکی نے اعلان کیا تھا کہ شام اور ترکی کی سرحد کے نزدیک نگرانی کی بعض پوسٹوں سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے بعد انقرہ شمالی شام میں جلد ایک فوجی آپریشن کا آغاز کر دے گا۔ دوسری جانب سیرین ڈیموکریٹک فورسز نے امریکی اقدام کی مذت کرتے ہوئے ترکی کے جلد داخل ہونے سے خبردار کیا ہے۔