کابل(این این آئی)افغانستان میں باپ نے بیٹے کے علاج کے لیے اپنی پانچ سالہ بیٹی 3500ڈالر میں فروخت کردی،میڈیارپورٹس کے مطابق مغربی افغانستان میں ہرات کے قریب شھرکِ سبز پناہ گزین کیمپ میں رہنے والی نازنین کی والدہ نے بتایاکہ میرا بیٹا ناقابلِ برداشت تکلیف میں تھا۔ جب میں نے اس کے چہرے کو دیکھا تو مجھے خیال آیا کہ مجھے پیسے لے لینے چاہئیں۔
نازنین کے والد ہچکچاہٹ کے شکار تھے مگر میں نے انھیں قائل کیا کہ وہ ہماری بیٹی کے بدلے پیسے قبول کر لیں۔نازنین کے والد نے کہاکہ ہمارا بیٹا چار سال کی عمر سے ہی مرگی کے مرض کا شکار تھا اور ہمارے پاس اس کے علاج کے لیے کوئی پیسے نہیں تھے۔اپنے بیٹے کو بچانے کی کوشش میں اپنی بیٹی سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کر لیا۔