منگل‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2025 

حوثی باغیوں کا نجران میں بڑاحملہ،متعدد سعودی فوجیوں کو ہلاک اور گرفتار کرنے کا دعویٰ،زبردست لڑائی،تشویشناک انکشافات

datetime 29  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نجران(این این آئی) حوثی باغیوں نے نجران میں حملہ کر کے کئی سعودی فوجیوں کو ہلاک اور گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یمنی حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے جنوبی علاقے نجران میں سعودی فورسز کے خلاف ایک بڑا آپریشن شروع کر کے سعودی فوجیوں کی ایک بڑی تعداد کو ہلاک، زخمی اور کئی اہلکاروں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

حوثی باغیوں کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سرحد کے نزدیک نجران میں سعودی فورسز کو لڑائی میں زبردست نقصان ہوا ہے، کئی سینئر فوجی افسران کو گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ ہتھیاروں کا بڑا ذخیرہ اور بکتر بند گاڑیوں پر قبضہ کر لیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق تصدیق کے لیے سعودی سربراہی میں قائم فوجی اتحاد کے ترجمان کرنل مالکی سے رابطہ کیا گیا تو فوری طور پر کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔ سعودی حکومت کی جانب سے بھی حوثی باغیوں کے دعوے کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی۔سوشل میڈیا پر ایسی تصاویر زیر گردش ہیں جن میں سعودی فوج کے افسران کو گرفتار کرتے ہوئے اور سعودی فوج کی گاڑیوں پر حوثی باغیوں کو بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے جس میں وہ فتح کا نشان بنا رہے ہیں اور سعودی بکتربند گاڑیوں پر اپنے پرچم لہرا رہے ہیں۔ حوثی باغیوں نے نجران میں حملہ کر کے کئی سعودی فوجیوں کو ہلاک اور گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یمنی حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے جنوبی علاقے نجران میں سعودی فورسز کے خلاف ایک بڑا آپریشن شروع کر کے سعودی فوجیوں کی ایک بڑی تعداد کو ہلاک، زخمی اور کئی اہلکاروں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔حوثی باغیوں کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سرحد کے نزدیک نجران میں سعودی فورسز کو لڑائی میں زبردست نقصان ہوا ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟


میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…