ریاض (این این آئی) سعودی عرب میں سیاحتی ویزوں کے حصول کے لیے درخواستوں کی وصولی کا آغاز ہوگیا۔عرب ٹی وی کے مطابق سیاحتی ویزے کے جاری ہونے کے بعد اس کی میعاد ایک سال تک ہو گی۔ اس دوران ہر دورے میں مملکت میں زیادہ سے زیادہ 90 روز قیام کیا جا سکے گا۔ ایک سال کے اندر مملکت میں مجموعی طور پر 180 روز سے زیادہ قیام کی اجازت نہیں ہو گی۔اعلان کردہ ضوابط کے مطابق سیاح ویب سائٹ کے
ذریعے آن لائن رجسٹریشن یا چند منٹوں میں ویزا نکلوانے کے لیے تیار کی گئی مشینوں کا استعمال،سرحدی گزر گاہوں اور ہوائی اڈوں پر پہنچنے پر ویزے کا حصول(کنگ خالد ایئرپورٹ، کنگ عبدالعزیز ایئرپورٹ، کنگ فہد ایئرپورٹ، پرنس محمد بن عبدالعزیز ایئرپورٹ اور البطحا کی زمینی سرحدی گزر گاہ)اوراجازت یافتہ ممالک میں سعودی عرب کے سفارت خانوں اور قونصل خانوں کے نمائندوں کے ذریعے حاصل کیاجاسکے گا۔