دبئی میں مشتبہ ڈرون کی سرگرمی سے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پروازیں متاثر

23  ستمبر‬‮  2019

دبئی (این این آئی )دبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایک مشتبہ بغیر پائیلٹ طیارے کی سرگرمی کی وجہ سے مختصر وقت کے لیے پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایاکہ ڈرون کی وجہ سے دو آنے والی پروازوں کا رخ موڑا گیا ہے۔

اور میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا کہ ان طیاروں کو ہمسایہ امارت شارجہ کے ایک چھوٹے ہوائی اڈے پر اتار لیا گیا ہے۔دبئی ائیر پورٹس کے ترجمان نے ایک بیان میں اس واقعے کی تصدیق کی اور کہا کہ دبئی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترنے والی پروازیں مشتبہ ڈرون سرگرمی کی وجہ سے متاثر ہوئیں۔واضح رہے کہ دبئی کے اس ہوائی اڈے پر حالیہ برسوں کے دوران میں تفریحی مقاصد کے لیے استعمال ہونے والے ڈرون کی وجہ سے متعدد مرتبہ پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔ایسا آخری واقعہ فروری میں پیش آیا تھا۔تاہم یہ نیا واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے کہ جب سعودی عرب پر حملوں کے لیے فوجی ڈرونز استعمال کیے جارہے ہیں اور چودہ ستمبر کو سعودی آرامکو کی تیل کی دو تنصیبات پر ڈرون سے حملہ کیا گیا تھا۔ایران کے حمایت یافتہ یمن کے حوثی شیعہ باغیوں نے گذشتہ ہفتے متحدہ عرب امارات میں فوجی اہداف کو فوجی ڈرون حملوں میں نشانہ بنانے کی دھمکی دی تھی۔متحدہ عرب امارات یمن میں قانونی حکومت کی حمایت میں حوثی باغیوں کے خلاف جنگ آزما عرب اتحاد کا اہم رکن ملک ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…