نئی دہلی (این این آئی) نیشنل کانگریس پارٹی کے سربراہ شردپوار نے کہا ہے کہ پاکستانی بہت پیار اور محبت دینے والے لوگ ہیں اور جب وہ پاکستان کے دورے پر گئے تھے تو ان کا استقبال بہت گرمجوشی سے کیا گیا تھا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق شردپوار نے کہا کہ بھارت میں پاکستان کے متعلق جتنا بھی منفی پروپیگنڈا
کیا جاتا ہے اس کی پسِ پشت سیاسی مقاصد ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں پاکستان سے متعلق انتہائی غلط رائے قائم ہے حقیقت میں ایسے بیانات پاکستان کے حقیقی حالت سمجھے بغیر محض سیاسی فوائد کے لیے دئیے جارہے ہیں جب کہ پاکستانی بہت پیار اورمحبت دینے والی قوم ہے۔