بدھ‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2026 

اسرائیل نے شام میں ایرانی اڈوں کی تصاویر جاری کر دیں

datetime 6  ستمبر‬‮  2019 |

تل ابیب(این این آئی)اسرائیلی حکومت نے بعض مقامات کی تصاویر جاری کی ہیں جن کے بارے میں اس نے کہاہے کہ یہ ممکنہ طور پر شام میں عراق اور لبنان کی سرحدوں کے نزدیک ایران کی میزائل فیکٹریاں اور فوجی اڈے ہیں۔ تل ابیب میں ذرائع اور ماہرین نے کہاہے کہ اِفشا کی جانے والی

تصاویر کا مقصد دباؤ ڈالنا اور ان مقامات کو نشانہ بنانے کے لیے راہ ہموار کرنا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے ایک قریبی ذریعے نے باور کرایا کہ لبنان کے علاقے البقاع میں اسرائیلی فوج نے جن میزائلوں کے ڈپوؤں کا انکشاف کیا تھا ، ان کا رخ اسرائیل کے شمال میں خلیج حیفا کی جانب تھا۔ یہاں پٹرول اور کیمیکل صاف کرنے کے کارخانے اور امونیا کے ڈپو واقع ہیں۔اسی طرح اسرائیلی فوج نے دو خفیہ ٹھکانوں کے بارے میں انکشاف کیا جہاں یہ میزائل اور انہیں جدید بنانے کے آلات ذخیرہ کیے جاتے ہیں۔ عربی روزنامے الشرق الاوسط کی رپورٹ کے مطابق ان میں ایک لبنان کے علاقے البقاع میں اور دوسرا شام عراق سرحد پر واقع ہے.یاد رہے کہ چند روز پہلے اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں دعوی کیا گیا تھا کہ لبنانی ملیشیا حزب اللہ میزائلوں کے ایسے وار ہیڈز تیار کرنے کے کمپاؤنڈ رکھتی ہے جو 10 میٹر کے دائرے میں درست نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یہ کمپاؤنڈ لبنان میں شام کی سرحد کے نزدیک واقع قصبے نبی شیت میں واقع ہیں۔اسرائیلی فوج کا یہ بھی دعوی ہے کہ حزب اللہ نے محسوس کر لیا کہ اسرائیل نے اس کے خفیہ مقام کا پتہ چلا لیا ہے جس پر حزب اللہ نے اس مقام پر موجود مہنگے ساز و سامان کو ہٹانے پر تیزی سے کام شروع کر دیا۔ کچھ عرصہ قبل اس ساز و سامان کو لبنان میں شہری مقامات منتقل کر دیا گیا جن میں دارالحکومت بیروت شامل ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…