اتوار‬‮ ، 09 مارچ‬‮ 2025 

مسلم خواتین کیخلاف بیان،سکھ رکن پارلیمنٹ نے برطانوی وزیراعظم کی طبیعت صاف کردی

datetime 6  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی) برطانوی پارلیمنٹ کے سکھ رکن تن من جیت سنگھ نے حجاب کرنے والی مسلمان خواتین سے متعلق ’تضحیک آمیز اور نسل پرستانہ بیان دینے پر وزیر اعظم بورس جانسن سے معافی کا مطالبہ کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ میں لیبر پارٹی کے رکن تن من جیت سنگھ نے بورس جانسن کے نسل پرستانہ بیان کے خلاف پرجوش تقریر کی اور کہا کہ متعصبانہ رویہ جرائم میں اضافے کا

باعث بن رہا ہے۔واضح رہے کہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے گزشتہ برس اپنے ایک کالم میں کہا تھا کہ برقع ظالم کی نشانی ہے اور یہ انتہائی مضحکہ خیز لگتا ہے کہ لوگ (مسلم خواتین) لیٹر باکس کی طرح چلتے پھیرتے نظر آئیں۔انہوں نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ (مسلم خواتین) چہرہ چھپائے بغیر مجھ سے مخاطب ہوں اور اسکول اور یونیورسٹی بھی اسی سوچ کو اپنائے، اگر ایک طالبہ مڑ کر آپ کو دیکھے جو بینک ڈاکوؤں کی طرح لگ رہی ہو۔لیبر پارٹی کے لیڈر جیریمی کوربن نے تن من جیت سنگھ کی ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ہر شخص کو یہ ناقابل یقین لمحات دیکھنے چاہیے۔برطانوی پارلیمنٹ میں تن من جیت سنگھ نے اپنے خطاب کے آغاز میں پارلیمنٹ کے اسپیکر سے کہا کہ اگر میں نے بگڑی کا انتخاب کیا تو آپ نے صلیب کو منتخب کیا، اس نے کپا پہنی اور انہوں نے حجاب یا برقع پہننے کو پسند کیا۔انہوں نے کہا کہ تو کیا اس کا مطلب یہ ہوا کہ پارلیمنٹ میں تمام معززین کو یہ حق مل گیا کہ وہ ہماری شخصیت پر توہین آمیز جملے کہیں۔برطانوی پارلیمنٹ میں تن من جیت سنگھ نے کہا کہ ہم اپنے اوائل عمری سے ٹاول ہیڈ، طالبان اور ترقی پذیر خصوصاً افریقی مملک سے آئے لوگ‘ جیسے تکلیف دہ نام سنتے آئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم پہلے سے غیر محفوظ مسلمان خواتین کے درد اور تکلیف کو بھر پور انداز میں محسوس کرسکتے ہیں جب ان کی شخصیت کو بینک ڈاکو اور لیٹر باکس سے تشبیہہ دی جائے۔

سکھ رکن نے بورس جانسن پر زور دیا کہ شرمندگی یا جھوٹی تحقیقات کے پیچھے چھپنے کے بجائے وزیراعظم آخر کب اپنے توہین آمیز اور نسل پرستانہ جملوں پر معافی مانگیں گے تن من جیب سنگھ کے بیان پراپوزیشن نشستیں تالیوں کی گونج اٹھیں۔انہوں نے اسپیکر کو مخاطب کیا اور کہا کہ نسل پرستانہ بیان سے نفرت بڑھی۔سکھ رکن نے

پھر بورس جانسن سے متعلق کہا کہ آخر کب وزیراعظم اسلاموفوبیا سے متعلق تحقیقات شروع کرائیں گے؟ جس کے بارے میں انہوں نے اور ان کے چانسلر نے سرکاری ٹی وی پر وعدہ کیا تھا۔واضح رہے کہ جون میں بورس جانسن نے کہا تھا کہ ان کی پارٹی تمام اقسام کے معتصبانہ رویوں کی عمومی تحقیقات کرائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)


ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…