پلوامہ حملے پر بھارت نے اپنی ناکامی کو تسلیم کرلیا حملے کے بارے میں انٹیلی جنس ایجنسیوں نے کوئی ان پٹ شیئر نہیں کیا انکوائری رپورٹ میں اہم انکشافات

4  ستمبر‬‮  2019

نئی دہلی( آن لائن )پلوامہ واقعے پر بھارتی سی پی آر ایف کی انکوائری رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پلوامہ واقعہ انٹیلی جنس کی ناکامی کی وجہ سے ہوا تھا. بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں 14فروری کو ہوئے پلوامہ واقعے پربھارتی سی پی آر ایف کی انٹرنل انکوائری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ متعدد غلطیاں پلوامہ واقعے کاسبب بنیں۔

پلوامہ واقعہ انٹیلی جنس کی بڑی ناکامی کی وجہ سے ہوا تھا.رپورٹ کے مطابق حملے سے متعلق انٹیلی جنس ایجنسیوں نے کوئی ان پٹ شیئر نہیں کیا،پلوامہ واقعے میں نشانہ بننے والا فوجی قافلہ غیرمعمولی طور پر بڑا تھا، قافلے میں 78 گاڑیاں، 2ہزار 547 عارضی اہلکار شامل تھے.رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طویل قافلہ میں انفارمیشن لیک اورشناخت کئے جانے کے مواقع زیادہ تھے،فوجی قافلے کیساتھ سڑک پر سویلین گاڑیوں کو سفر کی اجازت بھی ہلاکت خیز رہی.واضح رہے کہ 14فروری کو ہوئے پلوامہ حملے میں 40بھارتی فوجی ہلاک ہوئے تھے جبکہ بھارتی وزارتِ داخلہ نے پلوامہ حملے میں انٹیلی جنس ناکامی کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تھا. بھارتی انٹیلی جنس ذرائع حملے کے فوری بعد اسے نااہلی قراردیا تھا پلوامہ میں نیم فوجی دستوں پر کیے جانے والا حملہ ایک سکیورٹی لیپس تھا اوراس سے بچا جاسکتا تھا. بھارت کے ایک اعلی سیکورٹی اہلکار نے برطانوی نشریاتی ادرے کو بتایا تھا کہ 12 فروری کو ملک بھر کی سیکورٹی ایجنسیوں کو شدت پسند گروپ جیش محمد کی جانب سے ایک بڑے حملے کے بارے میں خبردار کیا گیا تھا.ڈی جی دل باغ سنگھ نے حملے کے فوری بعد دہلی میں قومی سلامتی کے مشیر کو بھی یہی بتایا سیکورٹی اہلکار نے کہا کہ اگر سٹیٹ انٹیلی جنس کی معلومات کا تبادلہ نئی دہلی سے کیا گیا تھا تو یہ حملہ سیکورٹی کی ایک بہت بڑی غلطی ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…